ایران نے جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز مسترد کرکے، پانچ نکاتی شرائط پیش کردیں

  • جمعرات 26 / مارچ / 2026

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے امکان کے بارے میں متضاد بیانات اور واضح مؤقف کا فقدان برقرار ہے۔  ایران کی طرف سے مذاکرات سے انکار کے بعد تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگئی ہیں۔

ایک سینیئر مگر نامعلوم عہدایدار نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ ایران نے صدر ٹرمپ کے 15 نکاتی مجوزہ منصوبہ مسترد کردیا ہے۔ اس کے مقابلے میں ایران نے کیس معاہدے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے۔

ایران کے پانچ نکات میں کہا گیا ہے کہ دشمن کی طرف سے ’جارحیت اور قتلِ عام‘ کا مکمل خاتمہ ہو۔ ایران کے خلاف دوبارہ جنگ کو روکنے کے لیے مربوط طریقہ کار اپنایا جائے۔ جنگ میں ہونے والے نقصانات کے معاوضے کی ضمانت فراہم کی جائے۔  خطے میں تمام محاذوں اور ’مزاحمتی گروہوں‘ کے خلاف جنگ ختم کی جائے۔ بین الاقوامی برادری آبنائے ہرمز پر ایران کا اختیار تسلیم کرے۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران اس جنگ ختم کرنے کے وقت کا فیصلہ خود کرے گا اور یہ  اس کی شرائط ماننے کے بعد ممکن ہوگا۔  امریکہ کا پندرہ نکاتی منصوبہ ایران سے بڑے پیمانے پر رعایتوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔ جوہری پروگرام کو بند کرنا، خطے میں مسلح گروہوں کی حمایت ختم کرنا، میزائل پروگرام کو محدود کرنا اور آبنائے ہرمز کو ایک آزاد سمندری گزرگاہ کے طور پر تسلیم کرنا۔

ایران نے امریکہ کا 15 نکارتی مجوزہ منصوبہ مسترد کر دیا، جنگ بندی کے لیے پانچ شرائط پیش کر دیں

خیال رہے اس سے قبل متعدد میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا تھا امریکہ نے بذریعہ پاکستان ایران کو مجوزہ منصوبہ بھیجا تھا۔ خبر رساں ادارے ایسوی ایٹڈ پریس (اے پی) نے دو پاکستانی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جنگ بندی کے حصول کے لیے امریکہ کا 15 نکاتی منصوبہ موصول ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ منصوبے میں ان معاملات سے جڑے نکات درج ہیں: ایران پر پابندیوں میں نرمی، ایران اور امریکہ کے درمیان سویلین جوہری تعاون، ایران کے نیوکلیئر پروگرام کا خاتمہ،،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی طرف سے ایران کی نگرانی اور ایران کے میزائل پروگرام میں کمی اور آبنائے ہرمز تک رسائی۔

خیال رہے گزشتہ روز پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ان کا ملک اس تنازع کے لیے مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ اسرائیل کے چینل 12 نے بھی اس 15 نکاتی منصوبے پر تفصیلی خبر چلائی ہے۔ تاہم واشنگٹن نے ان تفصیلات کی تصدیق نہیں کی ہے۔