ایران تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہا: کورکمانڈرز کانفرنس

  • منگل 07 / اپریل / 2026

کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ سعودی پر حملے قابل مذمت ہیں۔ایران تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچارہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وچیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 274ویں کور کمانڈر ز کانفرنس ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل کارکردگی، دفاع وطن کے لئے پائیدار انٹیلی جنس کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔

کورکمانڈر کانفرنس میں کہا گیا کہ سعودی عرب پر حملے ایک غیر ضروری کشیدگی ہے، کور کمانڈر کانفرنس میں نے سعودی پر پٹروکیمکل اور صنعتی کمپلیکس حملے کی شدید مذمت کی۔فورم میں کہا گیا تھا ایران کے سعودی عرب پر حملے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ سعودی عرب نے اب تک جس تحمل کا مظاہرہ کیا ،اِس سے ثالثی اور سفارتی حل کی راہ ہموار ہوئی ۔بلا جواز جارحیت جاری پرامن کوششوں اور سازگار ماحول کو سنگین طریقے سے متاثر کرتی ہے۔

پاکستان نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں واقع توانائی کی تنصیبات پر گزشتہ رات کیے گئے ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی ’دو ٹوک‘ مذمت اور ’گہری تشویش‘ کا اظہار کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ان حملوں میں جانوں کے ضیاع پر دکھ اور اہم انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت کرتی ہے اور اس مشکل وقت میں سعودی عرب کی حکومت اور لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

خیال رہے ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے منگل کو کہا تھا کہ انھوں نے سعودی عرب میں امریکی کمپنیوں کی پیٹروکیمیکل تنصیبات کو الجامعہ اور الجبیل میں نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب سے منسلک تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق یہ گیس اور تیل کی تنصیبات امریکی کمپنیوں کی ملکیت ہیں۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ:’حکومت پاکستان ان حملوں کو سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی سمجھتی ہے۔‘ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس کشیدگی سے خطے کا امن اور استحکام خطرے میں پڑ سکتا ہے۔