مذاکراتی وفود کو محبت اور وقار کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں: بیرسٹرگوہر

  • ہفتہ 11 / اپریل / 2026

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کیلئے پاکستان آنے والے معزز مہمانوں کو ہم محبت اور وقار کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس سے پہلے سفارتی سرگرمیوں کے  پیش نظر بانی تحریک انصاف عمران خان نے لیاقت آباد میں منعود ہونے والا احتجاجی جلسہ منسوخ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

اسلام آباد ٹاکس کے حوالے سے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور دیرپا امن بحال ہو۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم امن عمل میں شامل تمام لوگوں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔  دنیا کے امن میں اہم کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید ہے اسلام آباد مذاکرات مشرق وسطیٰ میں مستقل اور پائیدار امن کا سنگ میل ثابت ہوں گے۔