پاور سیکٹر ملازمین کو بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم کردی گئی

  • جمعہ 17 / اپریل / 2026

ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے پاور سیکٹر کے ملازمین کیلئے بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم کر دی۔وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے پاور سیکٹر کے ملازمین کیلئے فری یونٹس کی سہولت کے خاتمے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معزز عدالت نے پاور ڈویژن کی عرضی کو قبول کیا۔ فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا،۔اللہ تعالیٰ نے اس مطالبے کو پورا کرنے کا اعزاز انہیں عطا فرمایا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ہر وہ اقدام ضرور کیا جائے گا جو ملک اور قوم کی اجتماعی بہتری کیلئے ہو، حکومت عوامی مفاد میں اصلاحات کے عمل کو جاری رکھے گی۔