اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کے تبادلے

  • منگل 28 / اپریل / 2026

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ہائیکورٹ کورٹ ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلوں سے متعلق امور پر غور کیا گیا، جس کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائیکورٹ تبادلے کی منظوری دے دی گئی۔ یہ فیصلہ اکثریتی رائے سے کیا گیا۔ کمیشن کے 9 ارکان نے ان کے تبادلے کے حق میں ووٹ دیا۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے سندھ ہائیکورٹ تبادلے کی بھی منظوری  بھی دی۔ یہ فیصلہ بھی اکثریتی رائے سے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کو پشاور ہائیکورٹ  تبدیل  کردیا گیا ہے۔ ان کے تبادلے کے خلاف 3 ووٹ  ڈالے آئے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک خط تحریر کیا تھا جس میں جسٹس بابر ستار نے مؤقف اختیار کیاکہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت کسی بھی جج کے تبادلے سے قبل انہیں ذاتی طور پر سنا جائے۔ انہوں نے کمیشن سے استدعا کی کہ ٹرانسفر کے معاملے پر فیصلہ کرنے سے پہلے انہیں مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔

دوسری جانب کمیشن کے ا رکن  اوع اسلام ّباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس  جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلوں کی سفارش واپس لے لی ہے جس کے بعد ان کے تبادلوں کا معاملہ مؤخر ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تجویز سامنے آنے کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اسے نامناسب تجویز کہا تھا۔