امریکا دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ تبدیل کرے: عباس عراقچی
ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ بدلنا ہوگا۔ غیرِملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ خاتمے کی نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے دی ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، عراق اور آذر بائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ ایران سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان ہی باضابطہ ثالث ہے۔
عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے انعقاد کا فیصلہ ہوا تو باضابطہ طور پر بتایا جائے گا۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک ہی روز میں چھ ممالک سے رابطہ کیا ہے۔ ان میں قطر، ترکیہ، سعودی عرب، مصر، عراق اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، عباس عراقچی نے ایران کے نئے امن منصوبے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تہران پائیدار جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی بحالی کیلئے سنجیدہ ہے۔کشیدگی میں کمی کیلئے امریکی مطالبات میں لچک ضروری ہے۔ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سفارت کاری کیلئے تیار ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو اپنی دھمکی آمیز زبان اور توسیع پسندانہ پالیسی ترک کرنا ہوگی۔ نیتن یاہو کا کھیل امریکا کو ایک سو ارب ڈالر کا نقصان پہنچا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پینٹاگون جھوٹ بول رہا ہے۔ ایران جنگ کی لاگت بتائی گئی رقم سےسے چار گنا زیادہ ہے۔ اسرائیل فرسٹ کا ہمیشہ مطلب امریکا لاسٹ ہی ہوتا ہے۔