وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈرمحمود خان اچکزئی کو مذاکرات کی دعوت
حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ملاقات کا پیغام بھجو یا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم آفس یا ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم آفس یا ہاؤس میں ملاقات سے معذرت کرلی تاہم اپوزیشن لیڈر نےغیر جانبدار مقام پر ملاقات کی تجویز دی ہے۔ ابتدائی طور پر محمود خان اچکزئی نے وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کی رہائشگاہ پر ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے مابین پیغام رسانی گزشتہ ہفتہ ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر بھی گفتگو ہوگی۔ حکومت اپوزیشن کے ساتھ ورکنگ ریلیشن قائم کرنا چاہتی ہے لیکن اپوزیشن کے ساتھ اعتماد سازی کا ماحول دیکھنے میں نہیں آتا۔ اسی لیے ماضی میں مفاہمت کے لیے ہونے والی کوششیں بھی ناکام رہی تھیں۔