سوات ایکسپریس وے پر وین کی بس کو ٹکر، 16 افراد جاں بحق، 7 زخمی
سوات ایکسپریس وے پر وین اور بس میں تصادم کے باعث 16 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار وین نے سڑک کنارے کھڑی بس کو پیچھے سے ٹکر ماری، بس کراچی سے بونیر اور وین راولپنڈی سے دیر جا رہی تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی، نعشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا
موٹروے پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا میں سوات صوابی موٹروے پر اسمعاعلہ کے قریب بس اور کوچ میں تصادم ہوا۔ موٹروے پولیس کا مؤقف ہے کہ حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس نے سڑک کے کنارے کھڑی بس کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ریسکیو حکام کےمطابق بس سڑک کنارے کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنے والی وین تیز رفتاری کی وجہ اس سے جا ٹکرائی۔ بس کراچی سے بونیر اور وین راولپنڈی سے دیر جا رہی تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے سوات ایکسپریس وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔