کینیا کے اسکول میں آتشزدگی سے 16 طالبات ہلاک
کینیا کے دار الحکومت نیروبی سے تقریباً 120 کلومیٹر مغرب میں واقع گلگل کے ایک بورڈنگ سکول میں آگ لگنے سے 16 طالبات ہلاک ہو گئی ہیں۔ یہ بات موقع پر موجود ایک پولیس اہلکار نے صحافیوں کو بتائی۔
کینیا ریڈ کراس اور پولیس کے مطابق اتومیشی گرلز سکول میں یہ آگ جمعرات کی صبح اس وقت لگی جب طالبات سو رہی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حکام ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کر سکے۔
حالیہ برسوں کے دوران کینیا کے کئی بورڈنگ سکولوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ زیادہ جانی نقصان کی وجہ اکثر حفاظتی ہدایات پر عمل نہ کرنے کو قرار دیا جاتا ہے۔