دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ

  • جمعہ 03 / جولائی / 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گرد حملوں کے خلاف پاکستان کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔یہ بیان افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تنازعہ کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

پاکستان اور پڑوسی ملک افغانستان کے درمیان کشیدگی برقرار ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ شدید کشیدگی کا باقاعدہ آغاز 26 فروری 2026 کو ہوا جب افغان فورسز نے پاکستان پر سرحد پار سے حملے کیے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت مصائب جھیلے ہیں۔

پاکستان واشنگٹن کا ایک اہم غیر نیٹو اتحادی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد سے واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ افغانستان بھارتی ایما پر ایسے عسکریت پسندوں کو پناہ دیتا ہے جو پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کے ذمہ دار ہیں، اس سلسلے میں پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر شواہد بھی پیش کیے ہیں۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ متعدد بار رابطے کیےلیکن وہ اس بات کی ضمانت حاصل کرنے میں ناکام رہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے اندر حملوں کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے عسکریت پسند افغان سرحد عبور کر کے پاکستان میں حملے کرتے ہیں۔