فوج کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں ہوگی: بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں۔آزاد کشمیر کے پارٹی عہدیداران اورٹکٹ ہولڈرزسے خطاب کرتے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاستی قانون کے مطابق تحقیقات کریں۔
آزاد کشمیر کی صورت حال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ بندوق اور دھرنے کے زور پر ترمیم نہیں ہو سکتی۔ ہم ڈیبیٹ کرنے کے لیے تیار ہیں، کشمیر کا فیصلہ کشمیری ہی کریں گے۔ مہاجرین کے نمائندگان کو پارلیمنٹ میں بھی دیکھنا چاہتا ہوں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا مسئلہ صرف آزاد کشمیر میں حل کرنے کے حق میں ہوں، ہم نے کشمیریوں کے ساتھ کیے گئےعہد کو پورا کرنا ہے۔سیاسی مخالفین سمجھتے ہیں روزگار چھین کر ترقی ہوتی ہے، مخالفین کو سمجھانا چاہتا ہوں وہ غلط ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کشمیریوں کا مستقبل صرف کشمیریوں کے ہاتھ میں ہے۔ موجودہ صورتحال کا پرامن حل چاہتےہیں، اگر کشمیریوں کو مزید حقوق چاہئیں تو مل کرجدوجہد کرنی ہے۔باقی جماعتیں تو آپ کےحقوق پر ڈاکہ ڈالنے والی جماعتیں ہے۔ٹکٹ ہولڈرزکو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صرف پیپلزپارٹی روزگار اور حقوق دینے والی جماعت ہے۔ امیدواروں سے اپیل ہے الیکشن میں وقت کم ہے، دن رات محنت کریں، گھر، گھر جا کر پیپلزپارٹی کا پیغام پہنچائیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں، آپ سیاست ضرور کریں لیکن الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کریں۔