ایران امریکہ میں امن سمجھوتہ کا امکان پیدا ہؤا ہے: خواجہ آصف

  • منگل 11 / اگست / 2026

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایران اور امریکہ کسی نہ کسی سمجھوتے یا مفاہمت کے نزدیک پہنچ چکے ہیں۔ نویز ایجنسی رائیٹرز کے مطابق انہوں نے یہ بات بلومبرگ نیوز کو ایک انٹرویو میں بتائی ہے۔

اس انٹرویو میں پاکستانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے کہ معاملات ایک بار پھر امن اور مفاہنت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ چند دن میں اس سلسلہ میں مثبت اشارے موصول ہوئے ہیں۔ لگتا یہی ہے کہ باہمی سمجھوتی کہ کوئی شکال سامنے آنے والی ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی مہر کے مطابق محسن نقوی ایران میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کی ملاقاتوں میں آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ دیگر اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ ایرانی وزیر داخلہ  پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔