دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک

  • اتوار 30 / اگست / 2026

دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دونوں برادریوں کے درمیان زمین کا تنازع تھا اور راستہ نکالنے پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گوٹھ دانو چانڈیو میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو فوری قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کردی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔