حماد اظہر بیس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  • سوموار 07 / ستمبر / 2026

لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

پیر کو ‏حماد اظہر کو چہرے پر کپڑا ڈال کر اور ہاتھوں میں ہتکھڑیاں لگا کر عدالت پیش کیا گیا تھا۔

اس سے قبل لاہور پولیس نے حماد اظہر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اشتہاری مجرم تھے اور پولیس کو 18 مقدمات میں مطلوب تھے۔

ترجمان لاہور پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ حماد اظہر گزشتہ تین برسوں سے روپوش تھے اور اب انہیں مجاز عدالت میں پیش کر کے اُن کا تفتیش کی غرض سے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی نے حماد اظہر کی گرفتاری کو ’سیاسی انتقام‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔ لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اشتہاری مجرم تھے اور پولیس کو 18 مقدمات میں مطلوب تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے اتوار کے روز دعویٰ کیا تھا پولیس نے حماد اظہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اس اقدام کو ’سیاسی انتقام‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔ تاہم پی ٹی آئی کے ان ابتدائی دعوؤں پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ انہیں حماد اظہر کی گرفتاری کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ اس کے رہنما حماد اظہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس اقدام کو ’سیاسی انتقام‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر پر نو مئی 2023 کو ہونے والے پرتشدد ہنگاموں کے علاوہ دیگر معاملات میں کئی مقدمات درج ہیں۔