ملتان وزیر اعلیٰ کا منتظر

ملتان ایک قدیم زندہ شہر ہے اور اپنی تہذیب اور اقدار و روایات کی وجہ سے محبتوں کا امین اور مہمان نواز ہےْ سرائیکی یہا کی میٹھی زبان مے جس میں آم اور ملتانی سوہن حلوے سے زیادہ حلاوت ہے۔ اس لئے تو ساکنان شہر مہمانوں کے آ نے پر یہ کہتے ہیں کہ:
سجن آ ون انکھیاں ٹھرن

آ ج کل اھل ملتان اپنی وزیر اعلی محترمہ مرہم نواز کو اڈیک رہے ہیں۔ پہلے ان کے دورہ ملتان کا شیڈول 15 ستمبر تھا مگر اب ہمارے مہربان ادب دوست کمشنر ملتان عامر کریم خان نے بتایا ہے کہ اب 17 ستمبر کو وزیر اعلی پنجاب کی ملتان آمد ہے۔ محترم عامر کریم خان اس سے قبل کئی وزرائے اعلی کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور اپنے تعلقات کا استعمال اپنے لئے نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کرتےہیں۔

جب عامر کریم خان صاحب نے کمشنر ملتان کا منصب سنبھالا تو آ تے ہی ملتان کی تعمیر و ترقی کے لئے کمر بستہ ہوگئے اور کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کر دیا۔ راقم نے ان پر لکھے گئے پہلے کالم میں ان کے منصوبوں کو عامر کرہم خان کی کرامات قرار دیا اور وقت نے ثابت کیا کہ وہ اپنے نام کی طرح اسم با مسمی ہیں اور شہر میں نت نئی کرامات کئے جاتے ہیں اور حقیقی معنوں میں دھرتی کا سپوت ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔

ان پر اللہ کا خاص کرم ہے کہ ان کا ہر کام نہ صرف پایہ تکمیل کو پہنچتا ہے بلکہ ہر مکتبہ فکر کے لوگ دامے درمے اور سخنے ان سے تعاون کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہر طبقے میں ہر دلعزیز اور مقبول ہیں اور صورت حال یوں ہے، ہر شخص تیرا نام لے، ہر شخص دیوانہ تیرام والی نظر آ تی ہے

ملتان شہر کی قدامت کو جدید حسن میں ڈھالنے شاہراہوں، سڑکوں اور چوکوں کو ثقافتی مجسموں اور روشنی کے قمقموں سے سجانے اور ان کی نوک پلک سنوارنے میں عامر کریم خان صاحب کی سچی لگن ملتان سے محبت اور مسلسل نگرانی اور فالو اپ ہے۔ وہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کو بھی مدنظر رکھتے ہیں اور شہر کے لئے ترقیاتی فنڈز کے حصولِ کی تگ و دو میں بھی لگے رہتے ہیں۔

شہر کی ٹریفک کی روانی کے لئے اہم مقامات پر ٹریفک اشاروں کی تنصیب اور ٹریفک شعور کی آ گاہی کے لئے بھی کوشاں ہیں۔ ان کی محنت شاقہ اور ذاتی دلچسپی سے ملتان وہاڑی اور لودھراں کی سڑک پر زور شور ڈے کام جاری ہے۔ ملتان ایونیو کا میگا پراجیکٹ شروع ہے۔ ملتان کے دیرینہ سوریج کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے اگر آدھے شہر میں اکھاڑ پچھاڑ ہو رہی ہے تو اس خرابے میں بھی تعمیر کی صورت مضمر ہے۔

مخیر حضرات کے تعاون سے تعلیمی اداروں کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے اور غربا و مساکین کے لئے مفت کھانے کی فراہمی کے لئے قائم کئے گئے من و سلویٰ پوائنٹس کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ شہر کے بیشتر پارک صاف ستھرے ہو گئے ہیں۔ کئی سالوں سے بند شاہ شمس پارک کی جھیل بحالی کے بعد شہریوں کےلیے ایک بار پھر تفریح کا مرکز بن گئی ہے۔

قلعہ کہنہ قاسم باغ کی قدیم تاریخی میونسپل لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کر کے اس سے ملحقہ خوبصورت کیفے کو ملتان کے ادب اور کتاب دوستوں کے لئے ایک بیٹھک بنا دیا گیا ہے۔ کمشنر ملتان عامر کریم نے اپنے دور میں شروع کئے گئے ان تمام منصوبوں کو بدلتا ملتان میں کتابی صورت میں محفوظ کر دیا ہے تاکہ سند ر ہے اور بوقت ضرورت کام آ ئے۔