وزیر اعلی پنجاب اور ملتان کے تحائف
- تحریر اظہر سلیم مجوکہ
- سوموار 21 / ستمبر / 2026
حیرت کی بات ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے 17 ستمبر کو ملتان کے دورے کے حوالے سے منتخب عوامی نمائندوں کی طرف سے وزیر اعلی کی طرف سے ملتان کے لئے دئیے گئے تحائف کے حوالے سے عوام تک وہ رابطہ مہم دیکھنے میں نہیں آ ئی جو نظر آ نی چاہیے تھی۔
البتہ کمشنر ملتان جناب عامر کریم خان کی طرف سے وزیر اعلی کی طرف سے ملتان کو دی جانے والی مراعات اور سہولیات کے حوالے سے آ گاہی مہم جاری ہے۔
کمشنر ملتان عامر کریم خان کی ذاتی دلچسپی سے ملتان کے متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے اور ان کا اعتراف بھی وزیر اعلی پنجاب کے حالیہ دورے میں برملا کیا گیا اور وزیر اعلی کا یہ دورہ اس لحاظ سے کامیاب رہا کہ ریکارڈ وقت میں جلالپور پیر والہ بند اور ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر کی گئی ہے جبکہ ملتان ایونیو ملتان سے لودھراں روذ کی تعمیر اور سوریج کے میگا پراجیکٹ پر کام بھی زور شور سے جاری ہے۔
کیا ہی اچھا ہو کہ اگر حکومتی جماعت اور اپوزیشن کی جماعتوں کے عوامی نمائندے بھی عوامی مسائل پر دلچسپی لیتے ہوئے وزیراعلی کو ترقیاتی اسکیمیں بنا کر بھجوائیں تاکہ جنوبی پنجاب کے مسائل حل ہو سکیں۔ اپنے دورہ ملتان کے بعد وزیراعلی نے ملتان سے تعلّق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر کو لاہور بلا کر یہی بات کی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے حالیہ دورے میں ملتان کے لئے گرین الیکٹرانکس بسوں کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کو آ سان اقساط پر الیکٹرانک بائیک کی فراہمی کا اعلان بھی کیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ملتان میں 45 بسیں شہر میں چلتی نظر آ رہی ہیں۔ جبکہ ملتان کے لئے مزید بسیں آ نے کے بعد ان کی تعداد 160 ہو جائے گی۔
وہاڑی چوک سے نشتر بس ڈیرہ اڈا سے براستہ ڈی ایچ اے وویمن یونیورسٹی، ای خدمت سنٹرتک الیکٹروبس چلائی جائیں گی۔ چونگی نمبر9 سے ناگ شاہ نادرہ آباد پھاٹک تک الیکٹرو بس چلے گی۔ملتان وہاڑی چوک قاسم بیلہ اور گھنٹہ گھر سے قادر پور راں تک الیکٹروبس سروس میسر ہوگی۔ پہلے فیز میں ملتا ن ڈویژن کے مختلف شہروں اور علاقو ں کے لئے 45 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔ وہاڑی چوک سے نشتر ہسپتال، گھنٹہ گھر سے ابن سینہ ہسپتال، ڈیرہ اڈا سے براستہ ڈی ایچ اے وویمن یونیورسٹی، ای خدمت سنٹرتک الیکٹروبس چلائی جائیں گی۔ چونگی نمبر9 سے ناگ شاہ نادرہ آباد پھاٹک تک الیکٹرو بس چلے گی۔ ملتان وہاڑی چوک قاسم بیلہ اور گھنٹہ گھر سے قادر پور راں تک الیکٹروبس سروس میسر ہوگی۔ پہلے فیز میں ملتا ن ڈویژن کے مختلف شہروں اور علاقو ں کے لئے 160الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔ملتان ڈویژن میں مجموعی طورپر 205 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔
نشتر ہسپتال میں اربوں کی پیٹ اسکین مشین کی فراہمی بھی کینسر کے مریضوں کے لئے تحفہ خاص ہے۔
وزیر اعلی کے دورہ ملتان کے حوالے سے کمشنر ملتان عامر کریم خان صاحب نے بتایا کہ یہ دورہ انتہائی کامیاب رہا اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز نے ان کی کارکردگی اور صلاحیتوں کو سراہا ہے، جس سے ان کو مزید حوصلہ اور توانائی ملی ہے۔ اور وہ مزید محنت لگن اور دلچسپی کے ساتھ ملتان ڈویژن کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں رہیں گے۔