دورہ ملتان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعلانات
- تحریر اظہر سلیم مجوکہ
- بدھ 23 / ستمبر / 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے عوامی مسائل کے حل کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کی تجاویز نوٹ کیں اور ضروری اقدامات کاحکم دیا۔
ضلع ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملتان کے ترقیاتی پراجیکٹس پر وزیراعلی مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ ارکان اسمبلی کا ریکارڈ مدت میں جلالپور پیر والا اور نوراجہ بھٹہ فلڈ بند کی تعمیر پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے شجاع آباد اور خان گڑھ کے درمیان چناب پل بنانے کی تجویز پراتفاق کیا ہے۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کی طرف سے جیل منتقل کر کے عوامی پارک بنانے کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ وزیراعلی مریم نے نواز شریف کی طرف سے خانیوال روڈ کی وسعت اورری ڈیزائننگ کا حکم بھی دیا یے۔ اراکین اسمبلی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہوچکے ہیں اور پہلی مرتبہ عوام کے لئے اتنے بڑے بڑے کام ہوئے جن کی مثال نہیں ملتی۔
قبضہ گروپوں کے خاتمے کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے جرات مندانہ فیصلے بھی قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ کینسر کی کوابلیشن مشین میو ہسپتال لاہور کے بعد نشتر ہسپتال ملتان میں نصب کی گئی ہے۔
کوابلیشن مشین کے ذریعے ملتان ہی نہیں بلکہ دیگر صوبوں کے کینسر مریض بھی بغیر سرجری علاج سے مستفید ہوں گے۔ وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب کے ہر ضلع میں ایک کینسر اسپتال بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ وہ سارے لائق تحسین اقدامات ہیں جن کے بارے انتظامیہ اور اراکین اسمبلی کی طرف سے باقاعدہ آ گاہی مہم چلانی چائیے تاکہ اس کے اثرات عوام تک بھی پہنچ سکیں۔
کمشنر ملتان محترم عامر کریم خان نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مرہم نواز شریف کا حالیہ دورہ ملتان ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے اور وزیر اعلی نے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے جس سے انہیں مزید حوصلہ اور توانائی ملی ہے۔ انہوں نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کے ساتھ ملتان ڈویژن کی مزید تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔