ہم محفوظ نہ ہوئے تو کسی ملک کا انفرا اسٹرکچر نہیں بچے گا: ایران
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور مذاکرات کار باقر قالیباف نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر ایران اپنا تیل فروخت نہیں کر سکتا تو خطے میں کوئی بھی تیل فروخت نہیں کر سکے گا اور اگر ہماری سکیورٹی یقینی نہ بنائی گئی تو کوئی انفراسٹرکچر محفوظ نہیں رہے گا۔‘
منگل کے روز پارلیمان کے آن لائن منعقد ہونے والے اجلاس کی کارروائی شروع ہونے سے قبل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو محاصرے اور دھمکیوں سے کبھی خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے۔
قالیباف نے کہا کہ اگر امریکہ اس بنیادی حقیقت کو نہ سمجھے تو وہ ایرانی قوم کی جانب سے بار بار سخت جواب ملنے کے چکر میں پھنسا رہے گا۔
اس سے قبل پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا تھا کہ ایران 40 روزہ جنگ سے بھی زیادہ سخت جنگ کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔