کمشنر عامر کریم خان اور بدلتا ملتان

کمشنر ملتان جناب عامر کریم خان کے دفتر اور گھر کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھلے ریتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملتان کے مسائل حل ہو ریے ہیں۔ لوگ ان کے پاس اپنے مسائل لے کر آ تے ہیں اور دعائیں دے کر جاتے ہیں۔

ملتان کی خوش قسمتی ہے کہ ان کی ذاتی کوششوں، لگن اور مسلسل فالو اپ کی وجہ سے ملتان کے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔ اور ان کی کاوشوں سے قدیم تاریخی اور ثقافتی شہر ملتان جدید حسن میں ڈھلتا بدلتا اور نکھرتا نظر آ رہا ہے۔ کمشنر ہاؤس میں ان سے ہونے والی ملاقات میں ان کے ملتان کے لئے شروع کی جانے والے منصوبوں وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے حالیہ دورہ ملتان میں دی جانے والی مراعات اور جناب عامر کریم خان کی طرف سے ملتان اور اہل ملتان کے لئے کی جانے والی والہانہ کاوشوں پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

اس ملاقات میں جناب عامر کریم خان نے بتایا کہ ملتان وہاڑی سٹرک کی تکمیل کے بعد اب ملتان لودھراں سٹرک کی تعمیر پر کام زور شور سے جاری ہے۔ گلگشت کی برانڈڈ روڈ پر لگے کھمبوں اور الجھی ہوئی تاروں سے نجات دلا کر انڈر گراؤنڈ وائرنگ کے ذریعے برانڈڈ روڈ کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جائے گا۔ چیمبر آف کامرس ملتان کے نئے عہدے داروں سے ملاقات میں بھی انہوں نے یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے لیے Paid internship ، مختلف پارکوں کی بحالی اور شہر میں صاف پانی کے لئے نئے فلٹر پلانٹ لگانے کا وعدہ لے لیا ہے۔ ملتان میں کئی ترقیاتی منصوبے حکومتی امداد کے علاوہ عامر کریم خان نے مخیر حضرات کے تعاون سے بھی مکمل کئے ہیں جو ان کے ملتان کے تمام حلقوں مین ہر دلعزیز ہونے کا بین ثبوت ہے۔

عامر کریم خان انتظامی امور میں مہارت کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر سے رابطے میں رہتے ہیں اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے آ ج ملتان کا ایک نیا اور اجلا ترقیاتی چہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اور خطیر فنڈز سے ملتان کا میگا سیوریج پراجیکٹ بھی شروع ہے۔ عامر کریم صاحب اس شعر کو ہمیشہ مدنظر رکھتے ہیں کہ:
نگہ بلند سخن دلنواز جاں پرسوز
یہی ہے رخت سفر میر کارواں کےلئے

انہوں نے جنوری 2025 سے جون 2026 تک اس دھرتی کے سپوت کی حیثیت سے ملتان کی ترقی اور اہل ملتان کی سہولیات کے لئے جو کچھ بھی کیا ہے، اسے کتابی صورت میں محفوظ کردیا ہے۔ کمشنر جناب عامر کریم خان نے بدلتا ملتان اپنے ڈپٹی کمشنرز اور بیوروکریسی کے اعلی افسران تک بھی پہنچائی ہے جو یقیناً ان کے لئے مشعل راہ ہے اور جناب عامر کریم خان ان کے لئے ایک رول ماڈل ہیں۔ کتاب بدلتا ملتان دراصل ایک ایسا آ ئینہ ہے جس میں جناب عامر کریم خان کی کاوشوں اور اہل ملتان سے محبتوں کا عکس جھلکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خلق خدا ان کے کارناموں کو کھلے دل سے خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا اور شو بز کے مقبول فنکار سہیل احمد المعروف عزیزی نے اپنے پروگرام حسب حال میں کمشنر ملتان عامر کریم خان کی ملتان کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے کی جانے والی ذاتی کاوشوں اور ان کی شائع کردہ کتاب بدلتا ملتان کا خاص طور پر ذکر کیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے جناب عامر کریم خان نے ہر ترقیاتی منصوبے کو اپنی ذمہ داری اور ڈیوٹی سمجھ کر جانفشانی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے: گویا کوئی مقابل نہیں بہت دور تک۔ تعلیم کا میدان ہو یا کھیل کا نگانہ چوک، گول باغ، شیر شاہ انٹر چینج تا گیلانی فلائی اوور اور ناگ شاہ کی خوبصورتی، ملتان کو روشنیوں کا شہر بنانے کی کاوشیں ٹریفک کی روانی شاہراہوں پر ثقافتی مجسم،ے درد مندوں کے کام آ تے ہوئے من و سلوی پوائنٹس کا قیام اور کسی ڈوبتے کو سیلاب کے دوران انجام دی جانے والی ناقابل فراموش خدمات، جناح پارک، گول باغ اور شاہ شمس پارک سمیت شہر کے پارکوں کی صفائی اور شاہ شمس جھیل کی بحالی، سایہ دار انتظار گاہیں،، پھولوں سے مہکتی گرین بیلٹ قلعہ کہنہ قاسم باغ پر جدید لائیبریری اور چائے خانوں کی روایت کا احیا، اہل قلم کے لئے اعتراف فن کا سلسلہ اور ملتان ذیشان میں میوزیم کا قیام اور کمشنر کورٹ کے ذریعے انصاف کی فراہمی گویا، ہر شخص تیرا نام لے، ہر شخص دیوانہ تیرا، کی سی صورتحال ہے۔

ملاقات کی خاص بات کمشنر ملتان عامر کریم خان نے اپنی کاوشوں اور ملتان کے ترقیاتی منصوبوں پر مبنی کتاب بدلتا زمانہ عطا کی۔ اس موقع پر کمشنر آ فس کے فعال اور ادب دوست اسٹنٹ کمشنر جناب فہد اریب بھی موجود تھے جو خود بھی خاصے فعال رہتے ہیں۔ یقیناً جناب عامر کریم خان ملتان اور اہل ملتان کے لئے ایک شجر سایہ دار کی حیثیت رکھتے ہیں اور اس شہر کی عملی تصویر بھی کہ:
رکے تو چاند چلے تو گھٹاؤں جیسا ہے
وہ شخص دھوپ میں دیکھو تو چھاؤں جیسا ہے

میڈیا کے دوستوں اور اہل ملتان کو چاہیے کہ وہ کمشنر ملتان محترم عامر کریم خان کی ملتان کے لئے کی جانے والی ان خدمات کا کھلے دل سے اعتراف کریں۔ پاکستان ٹیلی ویژن اور دیگر چیینل بھی بدلتے ملتان کے خدوخال نمایاں کریں تاکہ ملتان اور پورے پاکستان میں بدلتا ملتان ااپنی پوری آب وو تاب کے ساتھ چمکتا اور دمکتا نظر آ ئے۔ عامر کریم خان کی صحت سلامتی اور کامیابی کے لئے ڈھیروں دعائیں۔