پشاور: سکول کی چھت گرنے سے 33 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

  • جمعرات 15 / اکتوبر / 2026

جمعرات کی صبح پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع نجی سکول کی چھت گرنے کے واقعے میں مجموعی طور پر 34 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 33 طلبہ جبکہ ایک خاتون ٹیچر شامل ہیں۔

پشاور میں سکول کی چھت گِرنے سے ہلاک ہونے والے 16 بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ اجتماعی نماز جنازہ پشاور میں سپیرئر سائنس کالج کے ساتھ واقع گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مرنے والے 33 بچوں کی عمریں چھ سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں سکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئی۔جبکہ ملبے تلے دب کر 51 بچے زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق سکول کی چھت گرنے کا واقعہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کالج روڈ پر پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

ترجمان محمد عاصم کا کہنا ہے کہ دیر کالونی واقعے کے 21 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کو مردہ حالت میں ایل آر ایچ لایا گیا ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی نافز کر دی گئی ہے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جس میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال محمد عاصم کے مطابق تمام بچوں کی عمریں 6 سے 14 سال کے درمیان ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچیاں شامل ہیں۔

ترجمان ریسکیو پشاور کا کہنا ہے کہ سکول کی ایک چھت دوسری پر گرنے سے عمارت بیٹھ گئی، ملبے تلے دبنے سے بچوں کی اموائیں ہوئیں۔سی سی پی او کے مطابق تین منزلہ پرائیویٹ سکول میں 110 بچے زیر تعلیم تھے، عمارت کی چھتیں خستہ حال تھیں۔ سکول تنگ گلیوں میں ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔

ایس ایس پی آیریشنز نے کہا کہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، سکول مالک کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔واقعے کی تحقیقات کے لئے ڈی سی پشاور نے کمیٹی بنا دی، انکوائری کمیٹی سے ایک روز میں رپورٹ طلب کر لی گئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پشاور میں سکول کے المناک حادثے میں بچوں اور اساتذہ کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس دلخراش سانحہ نے پوری قوم کوصدمےسے دوچار کر دیا ہے۔صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے، انہوں نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی بچوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا اور واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔