برازیل کے صدر لولا دسالو چوتھی بار منتخب ہوگئے

  • سوموار 26 / اکتوبر / 2026

برازیل کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صدر لولا دا سلوا چوتھی بار صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں فلاویو بولسونارو کو شکست دی۔

80 سالہ لولا نے ساؤ پالو میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’برازیل کسی کا بیک یارڈ بننا کو قبول نہیں کرے گا۔‘

یہ انتخابی معرکہ انتہائی سخت اور تلخ رہا۔ مبصرین کے مطابق اس نتیجے نے لاطینی امریکہ میں دائیں بازو کی طرف بڑھتے سیاسی رجحان کے برعکس ایک مختلف سمت دکھائی ہے۔ دائیں بازو کے سینیٹر فلاویو بولسونارو نے انتخابی نتائج کو ’ناقابلِ فہم‘ قرار دیتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کے والد اور سابق صدر جائر بولسونارو اس وقت قید میں ہیں، جبکہ فلاویو نے رواں ماہ ہونے والے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ووٹنگ کے دن دونوں انتخابی مہمات کے مطالبے پر سپریم کورٹ نے بعض پولنگ سٹیشنز میں پولنگ کے وقت میں دو گھنٹے کی توسیع بھی کی تھی۔ اب ہارنھے والا امید وار اس فیصلے پر ناراضی کا اظہار کررہا ہے۔