سپین میں دو ٹرینوں کی ٹکر میں 50 افراد ہلاک

  • بدھ 28 / اکتوبر / 2026

سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے جنوب میں اوردا کے قریب آج صبح پیش آنے والے تیز رفتار ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر کم از کم 50 ہو گئی ہے۔

کاستیا-لا مانچا کے حکام کے مطابق نجی ریلوے آپریٹر کی ٹرین میں 147 مسافر سوار تھے جبکہ دوسری تیز رفتار ٹرین میں 397 افراد موجود تھے۔ خبروں کے مطابق ایک ٹرین رکی ہوئی تھی جبکہ دوسری اس سے آ ٹکرائی۔ ابھی تک اس حادثہ کو انسانی غلطی سمجھا جارہا ہے۔

البتہ حکام کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آیا تیز رفتار ٹرین ایک مقام پر رکی ہوئی دوسری ٹرین کے عقب سے ٹکرائی تھی یا نہیں۔

حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ بعض ذرائع نے ہسپانوی میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ سانحہ گذشتہ جنوری میں پیش آنے والے آداموز حادثے سے بھی زیادہ سنگین ثابت ہو سکتا ہے۔ جس میں 46 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ متعدد زخمیوں کی وجہ سے حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔