الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے باعث بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق گورنر رول اور ایمرجنسی والے اضلاع کے علاوہ بلدیاتی الیکشن کے لیے اقدامات شروع کیے گئے تھے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے 4 نومبر 2026 کو آرڈر نمبر 3 جاری کیا گیا۔بیان میں بتایا گیا کہ آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی حکومت کے آرڈر نمبر 3 کا جائزہ لیا گیا، آرڈر کی شق نمبر 2 کے تحت آئین کے آرٹیکل 140 اےکو معطل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے جاری کردی احکامات کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کے روز ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جمعرات کے روز الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ حکم نامے کی شق نمبر 2 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ کے دوران الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ آئین کا آرٹیکل اے140صوبوں میں مقامی حکومتوں کے قیام سے متعلق ہے، جبکہ اس آرٹیکل کی ذیلی شق (2) کے تحت مقامی حکومتوں کے انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ حکم نامے کے باعث صوبہ خیبر پختونخوا کے باقی اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔
بیان میں مزید گیا ہے کہ ان انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں اب تک کیے گئے تمام اقدامات کو بھی تاحکمِ ثانی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔