پاکستان ایک پُرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار

  • سوموار 16 / نومبر / 2026

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت پاکستان کر رہا ہے، جس میں ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ، اعلیٰ حکام اور وفود شریک ہیں۔

انہوں نے مزید پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیر کو کہا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، ایسا افغانستان جو اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے فریم ورک میں مکمل طور پر ضم ہو۔

کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے پلیٹ فارم کے تحت بامعنی علاقائی تعاون، تجارت اور اقتصادی روابط کا فروغ اس بات سے مشروط ہے کہ افغان حکام پڑوسی ممالک کے سکیورٹی تحفظات دور کریں۔ اسحاق ڈار نے ای سی او اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ’پاکستان ایک پُرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے جو اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے فریم ورک میں مکمل طور پر ضم ہو اور اپنے ساتھ ساتھ اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بھی امن سے رہے۔ ایسا نتیجہ نہ صرف افغان عوام بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہوگا، کیونکہ اس سے تجارت، راہداری اور اقتصادی تعاون کے اہم مواقع کھلیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ، بامعنی پیش رفت کے لیے ضروری ہے کہ افغان حکام پڑوسی ممالک کے جائز سکیورٹی خدشات، بالخصوص دہشت گردی کے خطرے، کو دور کریں۔ پائیدار علاقائی اقتصادی شراکت داریوں کے لیے ایک محفوظ اور مستحکم ماحول انتہائی ضروری ہے۔ یہ پہلو ہمارے وسیع تر علاقائی رابطوں کے ایجنڈے میں مرکزی اہمیت رکھتے ہیں۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی، وسطیٰ اور مغربی ایشیا کے سنگم پر واقع خطے کو اپنی جغرافیائی اہمیت کو مضبوط اقتصادی روابط اور مشترکہ خوشحالی میں تبدیل کرنا ہو گا۔

افغان حکومت سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کے آئندہ اجلاس کے انعقاد، کسٹم مراکز کو 24 گھنٹے فعال رکھنے اور سرحدی گزرگاہوں کی استعداد بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال اور اتفاق کیا گیا۔

کانفرنس کے دوران ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے افغانستان میں منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے افغانستان میں اقتصادی استحکام کے حوالے سے امارتِ اسلامیہ کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی اور اقتصادی و سیاسی شعبوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ای سی او کے نائب سیکریٹری جنرل احمد سعید مرود زادہ، ترکی کے نائب وزیر خارجہ موسیٰ کولاکلیکایا، ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ بابر مسعودووچ عثمانوف اور تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین سمیت کئی دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

ڈار نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ علاقائی تعاون خطے میں امن، استحکام اور معاشی ترقی کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور دستیاب معاشی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنائیں۔

پاکستان کے لیے ای سی او کی اہمیت اس کے جغرافیائی محل وقوع کے باعث بھی خصوصی ہے، کیونکہ وہ جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے درمیان تجارتی رابطوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔