نابیناؤں کا احتجاج
- تحریر اظہر سلیم مجوکہ
- منگل 17 / نومبر / 2026
آنکھ والے تو قدرت کا تماشا دیکھتے ہی رہتے ہیں، اب بغیر آ نکھوں والے بھی آ ئے روز کے تماشے دیکھ کر احتجاج پر اتر آ ئے ہیں۔ نابینا افراد کا عالمی دن (یا سفید چھڑی کا عالمی دن) ہر سال 15 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔
اس دن کے اہم مقاصد میں معاشرے میں بصارت سے محروم اور کمزور بینائی والے افراد کو درپیش مشکلات اور مسائل سے لوگوں کو آگاہ کرنا، خودمختاری اور اعتماد پیدا کرنا، نابینا افراد کو خود انحصار بنانے، انہیں تعلیم و تربیت اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرنے کا عزم کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ سفید چھڑی کو نابینا افراد کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کی علامت کے طور پر اجاگر کرنا، جو انہیں راستے کی رکاوٹوں سے بچاتی ہے۔ ڈرائیوروں اور عام شہریوں کو اس بات کا احساس دلانا کہ وہ راستے میں سفید چھڑی استعمال کرنے والے افراد کا احترام کریں اور ان کا تحفظ یقینی بنائیں۔
عالمی یوم بصارت سال کے دوسرے جمعرات کو دنیا میں نابیناؤں سے اظہار یگانگت کے لیے عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ مختلف شہروں میں سفید چھڑی کا عالمی دن منانے کا مقصد نابینا افراد کے حقوق کی پاسداری ہے اور سفید چھڑی ان کے اعتماد اور آ زادی کی علامت ہے۔ آ ئیے! عہد کریں کہ نابینا افراد کو تعلیم، روزگار کے مواقع فراہم کریں سفید چھڑی صرف ایک چھڑی نہیں بلکہ نابینا افراد کے لیے خودمختاری اور اعتماد اور آزادی کی علامت ہے۔
15اکتوبر کے عالمی دن کا تقاضا ہے کہ ہماری پولیس نابینا افراد کے ہاتھ میں سفید چھڑی کا احترام کرے اور سڑکوں اور ٹریفک کے معاملات میں بھی ڈرائیور حضرات سفید چھڑی کے بارے میں آ گاہی حاصل کریں۔ لیکن حیرت ہے کہ ہمارے ہاں حکومتی اور معاشرتی سطح پر ان نابینا افراد کے معاملات میں بھی چشم پوشی کی جارہی ہے۔ چشم بینا رکھنے والے بھی نابیناؤں کے حقوق کی نگہداشت نہیں کر رہے۔ گزشتہ کئی روز سے شملہ پہاڑی لاہور پریس کلب کے سامنے نابیناؤں کا احتجاج جاری ہے مگر کسی کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی۔ ان کے لئے کسی این جی او نے اواز نہیں اٹھائی۔ ان نابیناؤں کے کوئی پہاڑ جیسے مطالبات نہیں بلکہ ایک ہی مطالبہ ہے کہ گزشت ایک سال سے مختلف محکموں سے نکالے گئے 665 ڈیلی ویجز نابینا ملازمین کو مستقل کیا جائے جو تین فی صد سپیشل کوٹے ہر ملازم ہوئے تھے۔ اب ان کے گھر کے چولہے ٹھنڈے ہیں اور یہ سرد موسم میں احتجاج کرنے ہر مجبور ہیں۔
نابینا ڈیلی ویجز ملازمین کی یونین کے مطابق حکومت سے مذاکرات جاری ہیں اور یہ احتجاج مذاکرات کی کامیابی اور مطالبات کی منظوری پر ہی ختم ہوگا۔ حکومت کی طرف سے مختلف محکموں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے۔ کیا ہی بہتر ہو کہ ان ملازمین کو بھی مستقل کر دیا جائے۔ حکومت کی گڈ گورننس کے لئے بھی ضروری ہے کہ عوام اور ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے تاکہ احتجاج کی نوبت ہی نہ آ ئے۔ خواتین طلبہ تاجر اور اساتذہ سمیت مختلف طبقات آ ئے روز سڑکوں ہر احتجاج کرتے نظر آ تے ہیں۔ حکومت کو بھی چاہیے کہ کوئی ایسی سمجھدار اور بااختیار کمیٹی تشکیل دے جو ان طبقات کے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے حکومت اور احتجاج کرنے والوں کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کرے۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دو نابینا صحابیوں کا بہت احترام کرتے تھے۔ ان میں ایک مشہور نابینا صحابی کا نام حضرت عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ ہے۔ ان کا اصل نام عمرو بن قیس تھا اور انہیں نبی کریم ﷺ کے مؤذن ہونے کا شرف بھی حاصل تھا۔ اس کے علاوہ ایک اور جلیل القدر نابینا صحابی حضرت عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ بھی ہیں، جو غزوہ بدر میں شریک انصار صحابہ میں شامل تھے۔
عبد اللہ بن ام مکتوم بچپن سے نابینا تھے اور مدینہ میں مؤذن تھے۔ 13 غزوات میں نبی ﷺ کے جانشین/امام کی سعادت اور اعزاز حاصل رہا۔ حضرت عتبان بن مالک نابینا صحابی کا تاریخی اور مبارک گھر جہاں رسول اللہ ﷺ نے نماز ادا فرمائی۔ نابینا صحابی کا عظیم مقام حضرت عبداللہ ابن ام مکتومؓ ابتدائی اہل ایمان میں سے ہیں۔ ان کا اصلی نام عمرو بن قیس بن زائدہ تھا۔ یہ حضرت خدیجہؓ کے ماموں زاد تھے۔
ان واقعات کی روشنی میں حکومت کے لئے اور بھی ضروری ہو جاتا یے کہ وہ نابیناؤں کے حقوقِ کی پاسداری کرے۔ اور ان کے تمام معاملات اور مسائل کا فوری حل نکالے اور معاشرہ بھی بصارت سے محروم افراد کو باعزت مقام دے۔