پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

  • بدھ 18 / نومبر / 2026

پاکستان فوج نے فتح۔3 سپرسونک کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے جسے قومی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح-3 جدید نیوی گیشن اور پروپلشن (حرکت اور رفتار فراہم کرنے والے) نظام سے لیس ہے اور طویل فاصلے تک اہداف کو سپرسونک رفتار سے انتہائی درستی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فتح۔3 فوج کی راکٹ فورس کمانڈ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا، جس سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہو گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 3 میزائل جدید نیویگیشن اور پروپلشن سسٹمز سے لیس ہے جو سپر سونک رفتار سے طویل فاصلے پر اہداف کو انتہائی درستگی اور مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 3 میزائل راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں اور اہداف کو نشانہ بنانے کی رسائی میں نمایاں اضافہ کرے گا، جس سے پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت اور دفاعی حکمت عملی مزید مضبوط ہوگی۔

میزائل کا کامیاب تجربہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاکستان کی مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔ صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے فتح 3 میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی اور قومی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی لگن اور محنت کو سراہا۔