پانی پانی کر گئی مجھ کو...
- تحریر مسعود مُنّور
- منگل 20 / ستمبر / 2016
- 5991
پانی..... آج دنیا بھر کے ممالک میں باہمی و سرحدی تعلقات میں کشیدگی کا باعث بن رہا ہے۔ بلکہ بن گیا ہے۔ اندرون ملک پانی کی کمیابی اور نایابی سے تو ہم سبھی واقف ہیں لیکن تین سو سے زیادہ بین الاقوامی دریاؤں، نہروں، جھیلوں اور ندیوں کے کنارے آباد ملکوں میں پانی کے استعمال اور تقسیم کے سوال پر تنازعے سنگین رخ اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ برصغیر میں گنگا، برہم پتر اور میکانگ وغیرہ دریاؤں کے پانی کی تقسیم پر پڑوسی ملکوں میں تنازعے چل رہے ہیں، مشرق وسطیٰ میں یہودیوں، فلسطینیوں اور اردن کے درمیان تصادم نہ صرف مذہب اور علاقے کا ہی ہے بلکہ پانی کا استعمال بھی جھگڑے کی ایک اہم وجہ ہے۔ ابھی حال ہی میں شام اور اسرائیل میں گولان کی پہاڑیوں کی واپسی کیلئے اسرائیل اور شام میں جو گفت و شنید ہوئی اس میں پانی کے ذخیرے اور منج کا بطور خاص ذکر ہوا چونکہ دونوں فریق ایک دوسرے کے پانی کی تقسیم کا فارمولا قبول کرنے پر اآمادہ نہ تھے۔ اس لئے کوئی معاہدہ نہ طے پا سکا۔
اگرچہ خوش حال اور ترقی یافتہ ملکوں میں پانی کی قلت ابھی تک سنگین مسئلہ نہیں بنی لیکن ایسا ناممکنات میں نہیں۔ اقوام متحدہ کی 2015 ء کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی مجموعی آبادی میں سے 20 فیصد افراد کو محفوظ اور پاک صاف و شفاف پینے کا پانی میسر نہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 2018ء تک دنیا کی تقریباً دو تہائی آبادی پانی کے مسئلے سے دوچار ہو جائے گی۔ عالمی بینک کے مشیر جی پیس کے مطابق دنیا کے تمام حصوں میں پانی کی کمی کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے مگر ترقی پذیر ملکوں کی ھالت بہت زیادہ بری ہے۔ یہاں تیس سے چالیس فیصد آبادی پینے کے پانی سے قطعی محروم ہے۔ اس وقت دنیا کے اسی ممالک میں پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے مگر مشرق وسطیٰ، جنوبی افریقہ (جس میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش وغیرہ شامل ہیں) شمالی افریقہ، وسط ایشیا اور صحارا افریقہ کے ملکوں میں پانی کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔
پانی کا یہ مسئلہ کیوں درپیش ہے؟ بلاشبہ اس کا بنیادی سبب دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔ ساڑھے چار بلین سال بوڑھی اس دنیا کی آبادی 7 بلین سے بھی تجاوز کر گئی ہے اور آئندہ 25 برسوں میں اس بوڑھی دنیا کی موجودہ آبادی 8.5 بلین تک پہنچ جائے گی مگر پانی مقدار اتنی ہی رہے گی جتنی اب ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اس کرے یعنی اس زمین پر تین حصے پانی اور ایک چوتھائی خشکی ہے اور پانی کی سمندر میں اتھاہ گہرائی زیادہ سے زیادہ گیارہ ہزار میٹر ہے لیکن کرہ ارض پر موجود پانی کا 97.5 فیصد حصہ کھارا ہے اور باقی پانی کے ایک فیصد حصے تک ہی انسان کی رسائی ہے۔ باقی پینے کے قابل پانی زمین کے نیچے اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر ہے۔ اس کے بعد بھی جو پانی بچتا ہے وہ پوری دنیا کے لئے کافی ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ انسانی لاپروائیاں اور سرگرمیاں پانی کو برباد کر رہی ہیں۔ آلودگی نے پانی کے ایک بڑے حصے کو استعمال کے قابل نہیں چھوڑا۔ اس کا اندازہ اس بات سے کیجئے کہ ترقی پذیر ملکوں میں تقریباً 90 فیصد انسانی غلاظت بے روک و ٹوک آبی وسائل میں شامل ہو رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ان ممالک میں ہیضے، پیچش اور معدے کی فوری کئی بیماریوں نے اپنے پاؤں مضبوطی سے جما لئے ہیں۔ عالمی صحت کی تنظیم کا اندازہ ہے کہ ان بیماریوں سے ہر سال 50 سال لوگ ہلاک ہوتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے کیا کیا جا سکتا ہے؟
ان کی آنکھوں میں آ گئے آنسو