سید مجاہد علی

  • وہ وہاں نہیں تھا

    سب وہاں موجود تھے۔ میں بھی تھا اور تم بھی تھے مگر وہ نہیں تھا۔ سارے بہت بڑی بڑی باتیں کرتے تھے۔ بہت سی باتیں میری فہم سے بالا تھیں لیکن اکثر کہنے والوں کے اپنے ادراک سے بھی ماورا تھیں۔ لیکن وہ باری باری بولتے تھے۔ ان پر واہ واہ ہوتی تھی۔ میں نے تم سے کہا یہ لوگ کیا بولتے ہیں۔ تم [..]مزید پڑھیں

  • دنیا کے 7 ارب کافر

    فیس بک پر ایک ذاتی نوعیت کا پیغام تھا۔ بھیجنے والی کوئی خاتون تھی اور اسے میں جانتا نہ تھا۔ پھر بھی جب اسے پڑھا تو اپنی کم عقلی پر سر پکڑ کر رہ گیا۔ یہ پیغام دراصل دعوت تھی کہ میں اگر گمراہ ہوں تو اپنی اصلاح کر لوں۔ گویا ایک طرح سے مجھے جنت اور جہنم کے ایک دوراہے پر واضح راستہ دکھ� [..]مزید پڑھیں

  • روشنی

    اس نے کہا یہ روشنی ہے۔ میں نے دیکھا تو میں گھپ اندھیرے کا اسیر تھا۔ میں حیران ہؤا اور پریشانی سے اس سے پوچھا کہ یہ کیسی روشنی ہے۔ مجھے تو کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ اس آواز نے اسی تحکمانہ اور پرجوش لہجے میں جواب دیا کہ یہ روشنی تمہیں اس لئے نظر نہیں آتی کیوں کہ تمہاری عقل پ� [..]مزید پڑھیں

loading...
  • ایک سفر

    میں نے اسے قبر میں اتارا تو اس نے مجھے پکارا: مجھے کہاں چھوڑے جاتے ہو میرے ماتھے پر پسینے کے قطرے ابھر آئے اور میں نے ادھر ادھر دیکھا۔ میں نے چاہا کہ میرے ساتھ وہ سارے زندہ لوگ جو میرے اس دوست کو قبر میں اتارنے آئے تھے ، اب میرا ساتھ دیں۔ میں اس آواز کو وہم سمجھا تھا۔ مگر یہ وہم ن� [..]مزید پڑھیں

  • دست بدعا

    میں نےہاتھ اٹھائے اور دعا مانگی میں نے وہ سب کچھ مانگا جو میرے پاس نہیں ہے۔ وہ بھی جس کی مجھے ضرورت ہے اور وہ بھی جو میری ضرورت سے زیادہ ہے۔ میں نے چاہا کہ میری مشکلیں حل ہوں۔ صحت میسر ہو۔ خوشحالی ملے۔ مالی معاملات طے ہوں۔ کاروبار میں برکت ہو اور بھی بہت کچھ۔ پھر میں نے کہا ک [..]مزید پڑھیں

  • اعزاز

    وہ بول رہی تھی تو میں حیران پھٹی آنکھوں سے اسے دیکھتا تھا اور سوچتا تھا۔ یہ لڑکی ابھی دس ماہ قبل گولیوں کا نشانہ بنی تھی۔ گولی اس کا سر چیرتی ہوئی نکل گئی تھی اور ہاتھ اس کی صحت یابی کے لئے اٹھ رہے تھے۔ ڈاکٹروں کی ٹیمیں دن رات ایک کر کے اسے بچانے میں مشغول تھیں۔ کوئی نہیں جانتا ت� [..]مزید پڑھیں

  • آﺅ اصول بدل لیں

    دلائل کے انبار نے مجھے دبا لیا ہے۔ میں ابھی ایک دلیل کو ہضم کرتا ہوں کہ دوسری حجت ایک بھاری پتھر کی طرح مجھ پر لاد دی جاتی ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ کیا میری بھی کوئی رائے ہے جب سے یہ سنا ہے کہ جرم جرم ہوتا ہے خواہ وہ کسی سے بھی سرزد ہو ، اس پر اقرار اور تکرار کا سلسلہ جاری ہے۔ اﷲ نے اپ [..]مزید پڑھیں

  • سرگوشی

    کسی نے اس کے کان میں کچھ کہا سننے والا اٹھا ۔ باہر پتھروں میں دبی بندوق اور بارود کو باہر نکالا اور جوش ایمانی سے لبریز وہ پوری قوت کے ساتھ پہاڑی چڑھنے لگا۔ اس چوٹی سے دور ایک دوسری وادی کے دامن میں ایک جھونپڑی میں ایک غریب عورت اپنی بکریاں دوہنے کے لئے نوعمر بیٹے کا انتظار کر ر� [..]مزید پڑھیں

  • میری مدد کرو

    اس نے کہا یہ روشنی ہے میں نے دیکھا وہاں اندھیرا چھایا تھا اس نے کہا دیکھا اس روشنی میں راہ مستقیم کی طرف گامزن ہو سکتے ہو۔ میں تم کو نور کے اس مجمع تک لایا ہوں میں خاموش رہا۔ میں نے بولنا چاہا اور اس اندھیرے میں آنکھیں پھاڑ کر روشنی تلاش کرنے کی کوشش کی۔ کسی نے ایک زور کا قہقہہ ل [..]مزید پڑھیں

  • تصویر

    سربستہ رازوں کی اس سرزمین میں میں حیران کھڑا ایک کے بعد دوسری محیر العقل شے کو دیکھتا اور خدا کی قدرت کی داد دیتا تھا۔ مجھے یہ سب اس سے پہلے کیوں معلوم نہیں تھا۔ یہ راز مجھ پر کیوں وا نہیں ہوتے تھے۔ مگر ماحول کی کشش اور جنت نظیر مناظر میری ساری توجہ واپس میرے اردگرد پھیلے ماحول ک [..]مزید پڑھیں