وجاہت مسعود

  • قومی سلامتی اور ناخداﺅں کی خواب فروشی

    ٹوپی سے کبوتر نکالنا، رائی کا پہاڑ بنانا اور کمرے میں موجود ہاتھی سے انکار کرنا کوئی ہم سے سیکھے۔ ہمارے قومی رہبر عمران خان اور قومی مفکر معید یوسف نے ملکی تاریخ میں ’پہلی قومی سلامتی پالیسی‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ’سنگ میل‘ عبور کرتے ہوئے ہمیں بتایا گیا ہے کہ ’� [..]مزید پڑھیں

  • کیا نیویارک میں بھی کوئی شہباز شریف گزرا ہے؟

    سیاست کی لیلا کے رنگ نیارے ہیں۔ ایک جملہ مولانا ابو الکلام آزاد غفرلہ سے منسوب کیا جاتا ہے کہ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا۔ مولانا علم اور بصیرت سے متصف تھے۔ سستی جملے بازی کی بجائے اپنی فہم کے راست اظہار میں یقین رکھتے تھے۔ گمان غالب ہے کہ اپنے براہ راست مشاہدے کی روشنی میں [..]مزید پڑھیں

loading...
  • جمہوریت کے بغیر پائیدار انسانی ترقی ممکن نہیں

    انسانی معاشرہ ایک پیچیدہ، متنوع، سیال اور اکثر ناقابل پیش بینی مظہر ہے۔ اس میں آبادی کے مختلف حصوں میں ناگزیر طور پر مفادات کا ٹکراﺅ بھی پایا جاتا ہے اور قدرتی عناصر کی بے اماں مداخلت بھی۔ تاریخ ایک اثاثہ بھی ہو سکتی ہے اور اجتماعی نفسیات میں گہرا گھاﺅ بھی۔ کہیں معدنیات کی ف [..]مزید پڑھیں

  • جمہوری تسلسل اور مداخلت کے غیر متصل منطقے

    آپ جیسے اصحاب علم سے کچھ عرض کرنا طفل ناتراشیدہ کی شوخ چشمی معلوم ہوتا ہے۔ ادب کی مبادیات میں پڑھایا جاتا ہے کہ ناول زندگی کی کلیت (Entirety) کا احاطہ کرتا ہے۔ وقت کے کسی خاص وقفے میں زمین اور اہل زمین کے معاملات کی ممکنہ حد تک مفصل تصویر، واقعے اور خیال کے بیچ آنے والے نیم تاریک � [..]مزید پڑھیں

  • ایک نازک موضوع پر کچھ محتاط خیالات

    درویش کی معروضات پڑھنے والے جانتے ہیں کہ میں اپنے قلم کو سیاسی، معاشی اور سماجی موضوعات تک محدود رکھتا ہوں۔ خالص مذہبی مباحث کی کرید مجھے پسند نہیں۔ میری رائے میں صحافت کا منصب عقیدوں کی تبلیغ یا تنقیص نہیں۔ قانون نے ہر انسان کو عقیدے کے انتخاب کا انفرادی حق عطا کر رکھا ہے او� [..]مزید پڑھیں

  • سیکولرازم جرم نہیں !

    تاریخ دان احباب سے دریافت کیا ۔ سیاسیات کے اساتذہ سے استفسار کیا۔ پاکستان میں سیاسی ارتقا کے نشیب و فراز کے شناوروں سے پوچھا کہ آخر اردو زبان میں پہلی مرتبہ سیکولر ازم کا ترجمہ ”لادینیت“ کس عبقری نے کیا تھا۔ کسی نے مولوی عبدالحق کی اردو لغت پر نام دھرا۔ ارے صاحب، وہ لغت � [..]مزید پڑھیں

  • عوام کو تجرباتی چوہے بنانا قائد کاخواب نہیں تھا

    بابائے قوم کے خواب کو پاکستان کی قومی ریاست میں تبدیل ہوئے پون صدی گزر گئی۔ اس دوران اہل پاکستان نے ہر گزرتے دن کے ساتھ قوم کو کمزور اور ریاست کو مضبوط ہوتے دیکھا ہے۔ عوام کے ساتھ اس سازش، جرم اور ناانصافی کی جڑیں ذاتی مفاد، استحصال اور کوتاہ نظری میں پیوست ہیں۔ قائد کا خواب ی [..]مزید پڑھیں

  • دیار مغرب دکان ہی ہے!

    منو بھائی فرمایا کرتے تھے کہ بگڑا ہوا گائیک قوال، بگڑا ہوا عاشق شوہر اور بگڑا ہوا شاعر نقاد بن جاتا ہے۔ ویسے منو بھائی شاعر کی کایا کلپ کو کچھ اور عنوان دیا کرتے تھے جسے آج کل کے مشتعل ماحول میں دہرانا ممکن نہیں۔ البتہ یہ بتایا جا سکتا ہے کہ آج کے پاکستان میں از کار رفتہ اداکار [..]مزید پڑھیں

  • او آئی سی اجلاس: کشکول قبیلے کا ریشتاغ

    پڑھنے والوں میں ایسے صاحبان علم کی کمی نہیں جو یہ عنوان پڑھ کر چونک اٹھیں گے۔ سیالکوٹ کے جوہر بے آب ایل ایل بی مدظلہ سے تو کچھ بعید نہیں کہ انسائیکلوپیڈیا کی کرم خوردہ جلد نکال کر یہ بھی نشاندہی فرما دیں کہ ریشتاغ تو روایتی طور پر جرمن پارلیمنٹ کی عمارت کو کہتے ہیں۔ سو عرض ہے � [..]مزید پڑھیں