وجاہت مسعود

  • بات کیسے ویران ہوتی ہے؟

    ٹھیک 72 برس گزر گئے۔ بارہ مارچ سے بارہ مارچ تک دائرے کا سفر ہے۔ دھول جھونکنے کی حکایت دھند چھانے کی کہانی تک آن پہنچی۔ بارہ مارچ 1949 کو ہم نے دستور ساز اسمبلی میں قرار داد مقاصد منظور کی تھی۔ چوہتر سالہ قائد حزب اختلاف سریس چندر چٹوپادھیا دلیل کی دہائی دیتے رہ گئے، سرکاری بیانیے [..]مزید پڑھیں

  • کرپٹ نگری کا صادق اور امین دیوتا

    قائد اعظم محمد علی جناح تاریخ ساز کرداروں کے ہجوم میں ایک دیوقامت مدبر قرار پائے۔ اہل سیاست گوشت پوست کے انسان ہوتے ہیں۔ برسوں معاشرے کے تاروپود سمجھنے کی ریاضت کرتے ہیں، مردم شناسی کے متلون پانیوں میں غواصی کرتے ہیں۔ قانون اور دستور کی باریکیاں سمجھتے ہیں، تاریخ میں غوطہ ز� [..]مزید پڑھیں

  • جادوئی پہاڑ، انقلابی نوجوان اور دہشت کا خواب

    آنکھ کا رنگ کاسنی سے ہلکا گلابی ہو چکا اور دماغ سوتے جاگتے کی ننداسی کیفیت میں ہے۔ اسے تاریخ کا جبر ہی کہنا چاہیے کہ قافلہ عمر کا سفر دو صدیوں میں بٹ گیا۔ بیسویں صدی کے دوسرے نصف میں پیدا ہونے والوں نے ابھی اچھے وقتوں کے خواب اور ناانصافی کی بدنما حقیقت سے پوری طرح نمٹنا بھی نہیں [..]مزید پڑھیں

loading...
  • پرویز رشید: ایوان بالا سے دلوں کے دربار دوام تک

    پیر و مرشد پرویز رشید کو ایوان بالا سے خارج البلد قرار دے دیا گیا۔ سالار جمہوریت کو شکستہ دل رفیقوں کے لشکر میں مقام دوام کی عزت مبارک ہو۔ جس نشست سے محروم کیا گیا، وہ ایک میعادی امانت تھی، جو اعزاز نصیب ہوا، وہ ایک ابدی منصب ہے۔ مزاحمت کی سپہ کے رجز گزار کو قبیلہ حریت کی صف اول [..]مزید پڑھیں

  • چراغ طور اور ملاوٹ ملا تیل

    لاہور کے آشفتہ مزاج شاعر ساغر صدیقی نے رواں دواں بحر میں ایک غزل کہی، ’چراغ طور جلاﺅ، بڑا اندھیرا ہے‘۔ اور پھر کہا، ’وہ جن کے ہوتے ہیں خورشید آستینوں میں / انہیں کہیں سے بلاﺅ، بڑا اندھیرا ہے‘۔ اندھیرا تو واقعی گہرا ہے اور تیرگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی ہی چلی جاتی ہ� [..]مزید پڑھیں

  • لنڈے کا لبرل دیس کے غریبوں کا دوست ہے

    نکولائی گوگول نے ’اوورکوٹ‘ کے عنوان سے ایک کہانی لکھی تھی۔ اس افسانے کے بارے میں دوستوئے فسکی نے کہا تھا: ’ہم سب نکولائی گوگول کے اوورکوٹ سے نکلے ہیں‘۔ دوستوئے فسکی کا اشارہ اپنے علاوہ آئیوان ترگنیف اور لیو ٹالسٹائی کی طرف تھا۔  اردو لکھنے پڑھنے والوں کی عالمی ا [..]مزید پڑھیں

  • عربی زبان کی تعلیم اور ہمارا اخلاقی کردار

    سینیٹ کے نصف ارکان کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ چند ہفتوں میں نصف مدتی انتخاب ہو گا تو اپنی میعاد مکمل کرنے والے 52 ارکان میں سے ’کچھ اپنی سزا کو پہنچیں گے، کچھ اپنی جزا لے جائیں گے‘۔ جزا سے ناامید ایک رکن نے جاتے جاتے ایک ایسا مسودہ قانون ایوان بالا سے منظور کروایا ہے گویا ثریا ہی � [..]مزید پڑھیں

  • میں فکشن کیوں نہیں لکھتا ؟

    کچھ دوست سوال کیا کرتے ہیں کہ میں فکشن کیوں نہیں لکھتا۔ جب یہ سوال متعدد بار دہرایا گیا تو ردعمل میں دو خیالات پیدا ہوئے۔ ایک گمان تو یہ گزرا کہ یہ احباب دراصل میری صحافتی تحریروں سے عاجز آ چکے ہیں۔ سیدھے سبھاﺅ یہ کہنے کی بجائے کہ صحافت کی جان چھوڑو، سلیقے سے ایک دوسرا راستہ دکھ [..]مزید پڑھیں

  • کچھ کرپشن اور حکومتی بندوبست کے بارے میں

    حافظ سلمان بٹ رخصت ہو گئے۔ اٹل نظریاتی شخص تھے اور نہایت قابل قدر سیاسی شہری۔ ہمارے قبیلے نے پنجاب پولیس کے ایک دیانت دار افسر خواجہ طفیل کے بیٹے حافظ سلمان بٹ سے شدید مخاصمت میں آنکھ کھولی۔ 25 فروری 1985کی رات ابھی آنکھ میں زندہ ہے۔  حافظ سلمان جماعت اسلامی کے امیدوار تھے اور [..]مزید پڑھیں