وجاہت مسعود

  • قومی حکومت یا قوم کی حکومت؟

    برادر محترم نے انہی صفحات پر 13 اپریل اور 15 اپریل کو ایک ہی سانچے (Template) میں ڈھلے دو کالم یکے بعد دیگرے ارزاں کئے ہپں۔ دونوں کالموں میں، معمولی تصرف کے ساتھ، تین نکات بیان کئے ہیں، خلاصہ یہ ہے کہ حکومت کورونا بحران سے نمٹنے میں ناکام ہوئی ہے۔ معیشت کا حال پہلے سے دگرگوں تھا، اب س [..]مزید پڑھیں

  • کوئی ایسا بھگت سدائے

    ایم ڈی تاثیر نے طرفہ طبیعت پائی تھی۔ ہماری تمدنی اور ادبی تاریخ میں اقبال اور فیض کی درمیانی کڑی سمجھنا چاہیے۔ ذہانت بے پناہ اور مزاج شوریدہ تھا۔ ایک روز اقبال کے پاس اپنی غزل لے کر پہنچے، تیری صورت سے تجھے درد آشنا سمجھا تھا میں…. الخ۔ اقبال نے غزل سنی اور کہا ’کاغذ قلم [..]مزید پڑھیں

loading...
  • معصوم بچہ اور برہنہ بادشاہت کا اوجھل ہوتا تخت

    ہم نے عجب قسمت پائی ہے۔ کبھی جغرافیہ غداری کرتا ہے اور کہیں تاریخ کا پاؤں رپٹ جاتا ہے۔ ٹی ایس ایلیٹ نے بہار کے نقیب اپریل کو ظالم ترین مہینہ لکھا تھا۔ شرح اس بلیغ مصرعے کی یہ تھی کہ کہرے میں لپٹی بے رنگ زمیں سے سبز اکھوے پھوٹتے ہیں اور نئی کونپلیں سر نکالتی ہیں تو دل کے گھاؤ ہرے ہ� [..]مزید پڑھیں

  • مسولینی کی یرغمال سلطنت اور وبا کا سبق

    تاریخ کی تمثیل کے مناظر شاذ ہی لکھے ہوئے اسکرپٹ کے مطابق کھلتے ہیں۔ مولا علی کا قول تو ہم سب نے سن رکھا ہے، میں نے اپنے رب کو اپنے ارادوں کے فسخ سے پہچانا۔ علی مرتضیٰ علم کے شہر کا دروازہ تھے۔ ہم کوتاہ قدم اور کم نظر ان کی بصیرت کی تھاہ کو کیا پہنچیں گے۔ مگر ایسا ہے کہ ہم صدیوں کی [..]مزید پڑھیں

  • راج روگ کے مقدمے میں وبا کی ضمنی

    مصائب اور تھے پر جی کا جانا، عجب ایک سانحہ سا ہو گیا ہے۔ کورونا کی وبا دنیا بھر میں پھیل گئی ہے۔ چین میں اس بلا کی ابتدائی نمود ہوئی تھی، چین کا قصہ یہ ہے کہ ذرائع ابلاغ سد سکندری کے حصار میں ہیں۔ کسی خبر کی معروضی تصدیق یا تردید ممکن نہیں۔ سرکار جو کہہ دے، وہی شہر ممنوعہ سے خبر � [..]مزید پڑھیں

  • بحران کی فالٹ لائن پر وبا کے دن

    کورونا وائرس نے ایک دو نہیں، دنیا کے قریب قریب ہر ملک کو آ لیا۔ اس کا علاج معلوم نہیں، کسی کے پاس حتمی اعداد و شمار نہیں کہ تیز رفتار سفری سہولتوں کے اس عہد میں کون کہاں سے آیا اور کہاں کہاں سے ہوتا ہوا کدھر جا نکلا۔ ساڑھے سات ارب سے زائد آبادی میں سے کون کس سے کب ملا، کب اس نادید [..]مزید پڑھیں

  • وبا اور وہم کے درمیان

    محمد فیاض بھلے انسان تھے۔ بظاہر اطلاعات کے شعبے میں کار سرکار سے سروکار کہ جس کے بارے میں سوچتے ہی کچھ چوہدری محمد حسین اور میر نور احمد کا خیال آتا ہے مگر فیاض کا رکھ رکھاؤ پہلو داری سے خالی نہیں تھا۔ ٹھہری ہوئی سطح کے نیچے تلاطم بھی تھا، جذبے کی حرارت بھی اور گاہے کسی خیال، � [..]مزید پڑھیں

  • میر شکیل الرحمن…. پریوں کی تلاش میں گئے ہیں

    مرے دل مرے مسافر، ہوا پھر سے حکم صادر…. ہر اک اجنبی سے پوچھیں، جو پتا تھا اپنے گھر کا۔ میر شکیل الرحمن گرفتار کر لئے گئے۔ لفظ کو ہتھکڑی پہنائی گئی ہے۔ انسانوں کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ لفظ کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ لات، منات اور عزیٰ کی دھوپ ڈھل جاتی ہے۔ اِن ال [..]مزید پڑھیں

  • آٹھ مارچ عورتوں کا دن نہیں ہے

    مجھے معلوم ہے کہ آپ اس عنوان سے اتفاق نہیں کرتے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ حیران ہوں کہ آج آٹھ مارچ کو جب کہ دنیا بھر میں عورتوں کے حقوق پر بات ہو رہی ہے، عالمی رہنماؤں سمیت مقامی بیان بازوں تک، سب کے لئے صدیوں پرانے پامال بیانات دہرانے کا دن ہے۔ کہیں حفیظ جالندھری ماؤں، بہنوں، بیٹوں کو [..]مزید پڑھیں