حامد میر

  • جنگل کا قانون

    کسی کو کوئی غلط فہمی تھی تو اب دور ہو جانی چاہئے۔ 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو اسے امریکہ کی مکمل تائید حاصل تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دعویٰ کہ اسرائیلی حملے میں ان کی تائید شامل نہیں تھی محض ایک دھوکہ تھا۔ اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا خیال تھا کہ [..]مزید پڑھیں

  • مودی ناقابل اعتماد کیوں؟

    یہ 9مئی کی رات تھی۔ رات 12بجے کے بعد کئی بھارتی ٹی وی چینلز نے یہ بریکنگ نیوز نشر کرنا شروع کر دی کہ بھارتی فوج نے آزاد کشمیر پر قبضہ کرلیا ہے۔ پھر یہ معاملہ آزاد کشمیر سے بڑھا اور بھارتی ٹی وی چینلز نے کراچی اور لاہور کو بھی فتح کرلیا۔ رات ڈیڑھ بجے کے بعد مجھے کچھ بھارتی صحافی [..]مزید پڑھیں

  • مودی کو لینے کے دینے پڑ گئے

    چھ اور سات مئی کی درمیانی شب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر نہیں بلکہ اپنے آپ پر حملہ کیا ہے۔ حملے کے فوراً بعد بھارتی حکومت نے ایک اعلامیے میں دعویٰ کیا کہ اس نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔  2019 میں بھی مودی کی حکومت نے بالا کو� [..]مزید پڑھیں

loading...
  • اکھنڈ بھارت اور امریکہ

    اعداد و شمار حیران کن ہیں، رقبے، آبادی اور اکانومی کو سامنے رکھیں تو بھارت کے مقابلے پر پاکستان ایک چھوٹا ملک ہے لیکن دفاعی صلاحیت میں یہ چھوٹا ملک بھارت کے برابر ہے۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ جدید ایٹمی ہتھیاروں کی صلاحیت اور پاکستان ایئرفورس کی ماضی قریب کی کارکردگی کی وجہ س� [..]مزید پڑھیں

  • پیپلز پارٹی کا مخمصہ

    پاکستان پیپلزپارٹی عجب مخمصے میں پھنس چکی ہے۔ اس مخمصے کا نام وفاقی حکومت ہے۔ یہ وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بہت کوشش کی کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بن جائے لیکن آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر راض [..]مزید پڑھیں

  • مولانا کا مخمصہ

    وہ جو ایک ایس ایچ او کی مار تھے، ان سے نمٹنے کیلئے پارلیمینٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس بلایا گیا۔ اس اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمینٹ میں موجود اپوزیشن جماعتوں کو بھی دعوت دی گئی۔ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا خیال تھا کہ [..]مزید پڑھیں

  • احسان فراموش

    یہ احسان فراموشی کی بحث تھی۔ بحث کا آغاز کالج کے دو طلبہ کے درمیان ہوا ۔ دونوں کلاس فیلوز بھی تھے اور دوست بھی تھے۔ بحث کا آغاز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ سے ہوا جس میں کہا گیا کہ افغان بڑے احسان فراموش ہوتے ہیں۔ پھر ایک اور پوسٹ زیر بحث آئی جس میں کسی نے یہ کہا تھا کہ پاکستانی بڑ [..]مزید پڑھیں

  • توہین اسلام کیسے روکی جائے؟

    اپنے اردگرد نگاہ دوڑائیں۔ نفرت کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہو چکی ہے۔ محبت اور دوستی ہمارے ذاتی مفادات کی محتاج بن کر سکڑتی جا رہی ہے۔ نفرت بھی کاروبار ہے اور محبت بھی کاروبار بنتی جا رہی ہے۔ یہ کاروبار صرف ہمارے ارد گرد نہیں چل رہا بلکہ ایک بین الاقوامی رجحان بن چکا ہے۔ امریک� [..]مزید پڑھیں

  • اب یا کبھی نہیں

    کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ باپ کے بعد بیٹے کی شہادت پر بھی تعزیتی کالم لکھنا پڑے گا۔ 2018 میں مولانا سمیع الحق صاحب کو شہید کیا گیاتو ان کے صاحبزادوں حامد الحق اور راشد الحق حقانی سے تعزیت کی تھی۔  2025 میں حامد الحق حقانی صاحب کو مسجد میں شہید کیا گیا تو ا ن کے صاحبزادے عبدالحق حقا� [..]مزید پڑھیں

  • فیک نیوز

    کیا فیک نیوز ایک بہت بڑا خطرہ بنتی جا رہی ہے؟ جی ہاں! فیک نیوز ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ پولیو ویکسین کے بارے میں پاکستان کے بہت سے لوگ ابھی تک اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ یہ ویکسین مسلمانوں کی آبادی کم کرنے کیلئے ایک مغربی سازش ہے اور جن بچوں کو پولی� [..]مزید پڑھیں