حامد میر

  • آخری وزیراعظم؟

    کہنے کو تو پاکستان ایک جمہوری ملک ہے لیکن اِس جمہوریت میں ہر طرف خوف اور سازش کا ڈیرہ ہے۔ حکومت کو حکومت سے اور اپوزیشن کو اپوزیشن سے خوف ہے۔ صحافی بھی صحافی سے خوفزدہ ہے، اسی لئے آج کل اکثر سچ سرگوشیوں میں بولے جاتے ہیں۔ لیکن جھوٹ بولنے کے لئے ہمارے کچھ دوست گلا پھاڑتے نظر آ [..]مزید پڑھیں

  • غداری مبارک

    کوئی مانے یا نہ مانے، ہمارے ارد گرد جو کچھ بھی ہو رہا ہے بہت برا ہو رہا ہے۔ اپوزیشن کی قیادت کے خلاف بغاوت کے ایک مقدمے نے صرف حکومت نہیں بلکہ پوری ریاست کے اندر چھپے ہوئے تضادات کو پوری دنیا کے سامنے لا پھینکا ہے۔ پاکستان میں اپوزیشن کی قیادت کے خلاف بغاوت کے الزامات اور مقدم� [..]مزید پڑھیں

  • نوابزادہ سے مولانا تک

    یہ خبر مجھ ناچیز کے لئے کوئی خبر نہ تھی۔ پہلے سے اندازہ تھا کہ لندن میں مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف ہر صورت میں اپوزیشن جماعتوں کے نئے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو بنوا کر رہیں گے۔ 3اکتوبر کو جب یہ اعلان سامنے آیا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مول� [..]مزید پڑھیں

loading...
  • عمران خان پھر فائدے میں؟

    نواز شریف نے اپنی چُپ توڑنے کا فیصلہ کیا تو کھلبلی مچ گئی۔ مخالفین نے ایسی چیخ و پکار کی کہ ہم نے بھی اپنا دل تھام لیا۔ اور آگے پیچھے دیکھنے لگے کہ کہیں کوئی شیر مارگلہ کی پہاڑیوں سے اُتر کر شاہراہ دستور پر تو نہیں آ گیا؟ شکر ہے سب خیریت تھی۔ نواز شریف نے صرف وڈیو لنک پر اسلام [..]مزید پڑھیں

  • گینگ ریپ کیوں نہیں رُکتے؟

    آپ کو مختاراں مائی تو یاد ہوگی۔ اگر یاد نہیں تو ذہن پر تھوڑا زور دیجئے۔ 2002میں ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے ایک گائوں میر والا میں مختاراں مائی کا گینگ ریپ ہوا تھا۔ یہ ظلم ایک مقامی قبیلے کی پنچایت کے فیصلے کا نتیجہ تھا۔ مختاراں مائی کے ایک بھائی پر شک کیا گیا کہ اُس کے کسی لڑ [..]مزید پڑھیں

  • کُھلا ہے جھوٹ کا بازار

    اِس برسات کے موسم نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ساتھ جو کیا اُسے دیکھ کر قتیل شفائی کا یہ شعر یاد آتا ہے: دور تک چھائے تھے بادل اور کہیں سایہ نہ تھا اس طرح برسات کا موسم کبھی آیا نہ تھا یہ وہ بارش تھی جو رحمت سے زحمت بن گئی۔ غریبوں کی بستیاں اجڑ گئیں اور امیروں کے بنگلے � [..]مزید پڑھیں

  • ریاستِ مدینہ، شراب اور شاعری

    اردو شاعری اور پاکستان کی سیاست میں تعلق دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ مرزا غالب نے ڈیڑھ دو سو سال قبل ایسے کئی اشعار کہے جو آج کی پاکستانی سیاست کا نقشہ کھینچتے نظر آتے ہیں۔ کون نہیں جانتا کہ جب عمران خان اپوزیشن میں تھے تو کہا کرتے تھے کہ اگر میں پاکستان کا وزیراعظم بن گیا تو ا [..]مزید پڑھیں

  • پاکستان میں ’متبادل‘ کی تاریخ

    بڑے لوگوں کی بعض چھوٹی چھوٹی غلطیوں کے نتائج بڑے بھیانک اور تباہ کن نکلتے ہیں۔ اکثر بڑے لوگ اپنے عروج پر پہنچ کر یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ ان کا کوئی متبادل نہیں۔ جب کسی کو یہ غلط فہمی ہو جائے کہ اس کی قوم کے پاس اس کے سوا کوئی دوسری چوائس نہیں رہی، تو پھر اس خبطِ عظمت میں زبان لڑکھ� [..]مزید پڑھیں

  • دو جج ایک کہانی

    اُس دن شدید حبس تھا، میں بارش کی دعا مانگ رہا تھا۔ اچانک ٹیلی وژن کی اسکرین پر ایک بریکنگ نیوز نمودار ہوئی اور میرے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کی ایک انتظامی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سات سال قید سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نوکری سے برخاست � [..]مزید پڑھیں

  • خوش قسمت وزیراعظم، بدقسمت عوام

    عمران خان بڑے خوش قسمت ہیں۔ 2018کے انتخابات میں اُنہیں سادہ اکثریت بھی نہ مل سکی لیکن وہ بڑی آسانی سے وزیراعظم بن گئے۔ آج بھی قومی اسمبلی میں ایک مضبوط اپوزیشن موجود ہے لیکن عمران خان کو اہم قانون سازی یا بجٹ کی منظوری میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ خواجہ محمد آصف ہوں یا شاہد � [..]مزید پڑھیں