خورشید ندیم

  • دین یا فرقہ؟

    ہمارا مسئلہ دین نہیں، فرقہ ومسلک ہے۔ ہم اسی عصبیت میں جیتے اور اسی کو دین سمجھتے ہیں۔ ہم اپنی فرقہ وارانہ شناخت کے تحفظ کے لیے پُرجوش ہیں نہ کہ دین کے لیے۔ امت کا مرکز ومحور پیغمبر کی ذات ہوتی ہے۔ پیغمبر ہی سے امت بنتی ہے۔ اس شجرِ طیبہ سے بہت سے شاخیں پھوٹتی ہیں۔ وہ لوگ جو حالتِ [..]مزید پڑھیں

  • مذاکرات ہی واحد راستہ ہے

    مذاکرات کا خیر مقدم ہونا چاہیے۔ اسی کا نام سیاست ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان لو گوں کے شر سے محفوظ رکھے جو کوفے میں بیٹھ کر عالمِ اسلام کو کربلا بنانے پہ تلے رہتے ہیں۔ قلم گھِس گیا یہ لکھتے لکھتے کہ یہ اقتدار کی سیاست ہے،حق وباطل کاکوئی معرکہ نہیں۔ ترجیح کا ہمیں حق حاصل ہے مگر یہ م� [..]مزید پڑھیں

  • انقلاب، استعمار وغیرہ

    استعمار، غلامی، آزادی،انقلاب، امتِ مسلمہ... اَن گنت اصطلاحیں ہیں۔ ہم جن کے حصار میں جیتے ہیں۔ یہ اصطلاحیں اشتراکی نظامِ فکر کی عطا ہیں جو کم وبیش ڈیڑھ سو سال پہلے وجود میں آیا اور ایک صدی پہلےہمارے فکری ڈھانچے کا حصہ بنا۔ یہ مستعار اصطلاحیں اُس دور کے فکری فیشن کے تحت مقبول ہ� [..]مزید پڑھیں

loading...
  • چند سوالات

    چند سوالات ہیں جن کے جوابات میں کبھی تلاش نہیں کر پایا۔ جب بجٹ اسمبلی میں پیش ہوتا ہے تو اس کی حیثیت ایک تجویز کی ہوتی ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ اسے یکم جولائی سے نافذ العمل ہونا ہے۔ اس سے پہلے یہ اسمبلی سے منظور ہوگا۔ یہی سبب ہے کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد اس پربحث ہوتی ہے اور مجوزہ بجٹ � [..]مزید پڑھیں

  • ایران اسرائیل جنگ میں فاتح کون؟

    جنگ تمام ہوئی۔ رزم گاہ میں انسانی لاشوں،  آہوں اور المیوں کا ملبہ جمع ہے۔ اسی ملبے میں عالمِ انسایت کیلئے چند اسباق بھی ہیں۔ ہر جنگ کے اختتام پر مؤرخ اور مدبر واقعات قلم بند کرتے اور ان کا تجزیہ کرتے ہیں۔ صرف عالمی جنگ کے بعد اس حادثے پر جو کتب لکھی گئیں اگر انہیں شمار کیا [..]مزید پڑھیں

  • سرکشی اور اخلاقیات

    فرعون سے ٹرمپ تک،  انسان نہیں بدلا۔ اسے طاقت ملتی ہے تو سرکش ہو جاتا ہے۔ سماجی ارتقا کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ شر کی  ’اخلاقیات‘ عالمگیر ہیں۔صدیوں سے ہمیں سمجھانے کی کوشش ہو رہی ہے کہ اخلاقیات کا معاملہ موضوعی ہے۔ شاہراہ تہذیب پر فکر وفلسفے کے اَن گنت چراغ جل رہے ہ [..]مزید پڑھیں

  • فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات

    اس ملاقات کے کئی زاویے ہیں۔ انحصار آپ پر ہے کہ اسے کس زاویے سے دیکھتے ہیں۔ ایک زاویہ تو یہ ہے کہ یہ ملاقات پروٹوکول کے مروجہ آداب سے مطابقت نہیں رکھتی۔ یہ امریکہ کی طرف سے اس بات کا علامتی اظہار ہے کہ وہ پاکستان میں کسے سیاسی قوت کا مرکز سمجھتا ہے۔  چونکہ یہ رویہ جمہوری اقد [..]مزید پڑھیں

  • جنگ اور خدا کے فیصلے

    صدر ٹرمپ کیا چاہتے ہیں؟ جنگ کا دورانیہ کتنا طویل ہو سکتا ہے؟ چین اب کیا کرے گا؟ کیا عالمِ انسانیت کو جنگ سے نجات مل سکتی ہے؟ تاریخ کا طبیعیاتی پہلو کیا بتا رہا ہے اور مابعد الطبیعیاتی پہلو کس طرف اشارہ کر رہا ہے؟ اَن گنت سوال ہیں جن کا حتمی جواب ہمارے پاس نہیں۔ جذبات ہیں، خواہش [..]مزید پڑھیں

  • ایران اور عالمِ اسلام

    تادمِ تحریر ایران میدانِ کارزار میں اکیلا کھڑا ہے۔ مسلم ممالک کی سفارتی تائید اسے میسر ہے مگر جب میدان گرم ہوتے ہیں تو پھر تیر وتفنگ اور قوتِ بازو کی ضرورت ہوتی ہے۔ مستقبل قریب میں اس قوت کے میسر آنے کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ سوشل میڈیا کے مجاہدین سرگرم ہیں۔ ان کی نصرت [..]مزید پڑھیں

  • ایران پر حملہ

    مشرقِ وسطیٰ کا جغرافیہ بدل رہا ہے۔ ایران پر اسرائیل کا حملہ، اس کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہے۔ پہلے مرحلے میں حماس اور حزب اللہ ہدف تھے۔ دوسرے مرحلے میں ایران کی ریاست کو نشانہ بنایا گیا جس کی سرحدوں کو بین الاقوامی قوانین کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا ہے کہ امریکہ کواس [..]مزید پڑھیں