خورشید ندیم

  • لیڈر: دیوتا یا انسان

    انسان کے بارے میں جو بات غالب نے کہی وہی درست ہے: کیوں گردشِ مدام سے گھبرا نہ جائے دل انسان ہوں پیالہ و ساغر نہیں ہوں میں یہ عامی ہو یا لیڈر،حالات سے اثر قبول کرتا ہے۔ اسے سردی لگتی ہے اور گرمی بھی۔ بہادر ہو گا تو اس کی شکایت نہیں کرے گا۔ وہ صابر ہو گا۔ صبر کا یہ مطلب ہرگز نہیں � [..]مزید پڑھیں

  • بٹوارا یا آزادی؟

    تقسیمِ ہند بٹوارا تھا یا آزادی؟ لفظ کا مفہوم لغت سے نہیں، اس کے استعمال سے طے ہوتا ہے۔ لغت بتاتی ہے کہ لفظ کن مراحل سے گزرا اور کس کس مفہوم میں مستعمل ہے۔ کلام کا سیاق وسباق یہ فیصلہ کرتا ہے کہ لفظ کا کون سا مفہوم مراد لیا جا سکتا ہے۔ سیاق وسباق صرف کلام کا نہیں، متکلم کا بھی ہو [..]مزید پڑھیں

  • معاہدہ مکہ: چند سوالات

    معاہدہ ہو گیا۔ الحمدللہ۔ چند سوالات مگر آج بھی جواب طلب ہیں: کیا یہ امتِ مسلمہ کے اُس رومانوی تصور کی طرف مراجعت ہے، جسے اقبال کے اس مصرع میں بیان کیا گیا ہے کہ ’ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے؟   یہ معاہدہ کس کے خلاف ہے؟  کیا اس میں ایران بھی شامل ہو سکتا ہے؟ کیا اس ک [..]مزید پڑھیں

loading...
  • سسٹم کیا چیز ہے؟

    سسٹم کیا چیز ہے؟ اس کو چند مشاہدات و تجربات سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں ڈیڑھ برس پہلے اسلام آباد کے ایک علاقے میں منتقل ہوا۔ شہر کے مرکز سے یہاں تک پہنچانے والی سڑک زیرِ تعمیر تھی۔ کئی ماہ دھول چاٹی کہ اچھے دن آنے والے ہیں۔ پھر وہ دن آ گئے۔ ایک شاہراہ اپنی تمام وسعت کے سات� [..]مزید پڑھیں

  • حماس نے ہتھیار رکھ دیے مگر…

    حماس نے غیر مسلح ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ کیا اس فیصلے تک پہنچنے کے لیے اسّی ہزار جانوں کی قربانی لازم تھی؟یہ وہ سوال ہے جو پہلو بدل بدل کر، ہر حادثے کے بعدہمارے سامنے آ کھڑا ہوتا ہے۔ ہر حادثے سے پہلے، اُس کا انجام نوشتہ دیوار ہوتا ہے۔ کوئی اس کو نہیں پڑھتا۔  جذبات کا ایسا غبار [..]مزید پڑھیں

  • مدارس اور اُردو

    ’اُردو زبان کی حفاظت چونکہ دین کی حفاظت ہے،  اس زبان کی حفاظت حسبِ استطاعت واجب ہو گئی ہے اور باوجود قدرت کے، اس میں غفلت اور سستی کرنا معصیت بھی ہو گی اور موجبِ مواخذۂ آخرت بھی ہو گی‘ (امداد الفتویٰ، جلد: 4)۔ یہ مولانا اشرف علی تھانوی کا فتویٰ ہے۔ جو برصغیر کی دینی رو� [..]مزید پڑھیں

  • کیا جنوبی ایشیا کا نوجوان بیدار ہو رہا ہے؟

    کیا پاکستان کے نوجوان کو بھی اُسی طرح اٹھ کھڑا ہونا چاہیے جیسے بنگلہ دیش اور بھارت کا نوجوان کھڑا ہوا ہے؟ کیا نوجوانوں کا یہ تحرک کسی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے؟ کیا تینوں ممالک کی سماجی حرکیات ایک جیسی ہیں؟ پہلے بنگلہ دیش کو دیکھ لیتے ہیں۔ یہاں برپا ہونے والی تحریک کے � [..]مزید پڑھیں

  • ’مسلم لبرلزم‘کیا ہے؟

    ’مسلم لبرلزم‘ مسلم معاشروں میں اٹھنے والی ایک نسبتاً نئی تحریک ہے۔ بعض اہلِ علم اسے مسلم ماڈرنزمکا تسلسل قرار دیتے ہیں۔ وہ جب اس کی تاریخ بیان کرتے ہیں تو اُن سکالرز کو اس کے اکابر میں شمار کرتے ہیں جنہیں جدیدیت پسند کہا جاتا ہے۔ جیسے ڈاکٹر فضل الرحمن یا اس سے پہلے سر سی [..]مزید پڑھیں

  • ’چراغِ راہ‘ کا احیا

    رسائل کا دور ختم ہو گیا۔ یوں جانیے ایک رومان ختم ہو گیا۔بیسویں صدی کی پہلی سات دہائیوں تک، رسائل سنجیدہ مضامین کے ابلاغ کا سب سے مؤثر ذریعہ تھے۔ اخبار میں چھپے الفاظ کے مقدر میں طوالتِ عمر نہیں۔ ’اخبار‘ دراصل خبر کی اشاعت کے لیے ہے۔ ’خبر‘ ایک مسلسل عمل ہے۔ ہر دن نئ [..]مزید پڑھیں

  • انتہاپسند بیانیوں کا نیا تصادم

    ہماری نئی نسل میں کم ہی ہوگا جس نے طارق علی کا نام سنا ہو۔ طارق علی اُس نظریاتی کشمکش کا ایک متحرک کردار تھے جو اب طاقِ نسیاں کی نذر ہو چکی۔ یہ اسلام اور اشتراکیت کی کشمکش تھی۔ اس میں اعلیٰ تعلیم کے ادارے رزم گاہ تھے۔ طارق علی بائیں بازو کی نمائندگی کرتے تھے۔ دوسرا فریق اسلامی [..]مزید پڑھیں