نصرت جاوید

  • ہمارے سامنے نمودار ہوتی سکھا شاہی

    ہوش سنبھالنے کے بعد تاریخ کو سنجیدگی سے جاننے کی کوشش کی تھی۔ اس ضمن میں سقوط بغداد کا مطالعہ بھی ضروری تصور کیا۔ عباسیوں کی تشکیل شدہ عظیم الشان خلافت دور زوال تک پہنچی تو کئی مورخین یہ لکھتے پائے گئے کہ منگولوں کے لشکر جب بغداد پر آخری یلغار کی تیاریوں میں مصروف تھے تو اس شہر � [..]مزید پڑھیں

  • عمران خان کے ’انقلابی‘ حربے

    آپ یہ کالم عید کے روز پڑھ رہے ہوں گے۔ رسم دنیا کا تقاضا تھا کہ میں اس تہوار سے جڑی چند یادوں کو آپ کی نذر کرتا۔ لاہور کے سرکلر روڈ پر واقع شاہ محمد غوث کے مزار کے سامنے لگائے میلے کا ذکر۔  لوہے کی زنجیر سے باندھے لکڑی کے گھوڑے اور ان پر بیٹھ کر دائرے میں لیا ’جھولا‘ جو د [..]مزید پڑھیں

  • پاکستان کو شام اور یمن بننے سے روکیں

    رحمتہ اللہ العالمین کی بدولت نصیب ہوئے دین کی من مانی تشریح کے ذریعے مخالفین کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے رویے کی میں نے ہمیشہ مزاحمت کی ہے۔ میرا دل مگر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس وڈیو کو دیکھ کر شدید دکھی ہوا جس میں روضہ رسول میں حاضری کے لئے گئے شاہ زین بگٹی اور مریم اورن [..]مزید پڑھیں

loading...
  • جوناتھن کا گولیور اور عمران خان

    میری نسل کے لوگوں کو میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے لئے انگریزی میں لکھی ایک کہانی بھی پڑھنا اور یاد رکھنا ہوتی تھی۔ یہ تو بہت بعد میں دریافت ہوا کہ ہم جس تحریر کا رٹا لگاتے تھے وہ درحقیقت ایک ضخیم ناول کا اقتباس تھا۔ وہ ناول ایک خیالی مہم جو گولیور کے دور دراز خطوں کے سفر پر مشتمل [..]مزید پڑھیں

  • بلوچستان کے اصل مسائل کا ادراک کریں

    کراچی میں چینی شہریوں پر منگل کے روز جو خودکش حملہ ہوا ہے اسے دہشت گردی کی روایتی واردات تصور کرتے ہوئے نظرانداز کر دینا احمقانہ عمل ہوگا۔ اہم ترین بات وقت کاتعین ہے۔  شہباز شریف کے عمران خان صاحب کی جگہ وزیر اعظم کے منصب پرفائز ہونے کے بعد امید باندھی گئی کہ پاکستان کو سری [..]مزید پڑھیں

  • فرانس کا صدارتی ا نتخاب

    فرانس میں میرا قریبی عزیز تو کیا دور پرے کا کوئی شناسا بھی قیام پذیر نہیں ہے۔ اس کے باوجود اتوار کا سارا دن نہایت پریشانی سے منتظر رہا کہ وہاں ہوئے صدارتی انتخاب کے آخری مرحلے میں کون کامیاب ہوگا۔ بالآخر موجودہ صدر میکرون ہی جیت گیا۔اس کی جیت مگر میرے اطمینان کا سبب نہیں۔ تھو� [..]مزید پڑھیں

  • قومی سلامتی کا بیانیہ اور بے وارث پنجاب

    ”امریکی سازش“ کے الزام نے ہمارے معاشرے کے ذہین ترین اذہان کو بھی جس انداز میں مفلوج بنا رکھا ہے اس کے ہوتے ہوئے اس حقیقت پر توجہ ہی نہیں دی جا رہی کہ اٹک سے رحیم یار خان تک پھیلا پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ گزشتہ تین ہفتوں سے وزیر اعلیٰ کے بغیر چل رہا ہے۔ ڈرائیور کے بغیر ایک � [..]مزید پڑھیں

  • عمران کے مداحین کی توقعات

    مارچ کے آخری ہفتے کے دوران جب یہ سمجھ ہی نہیں آرہی تھی کہ عمران خان صاحب اپنے خلاف قومی اسمبلی میں پیش ہوئی قرارداد سے کیسے نبردآزما ہوں گے، مجھے شادی کی ایک تقریب میں شریک ہونا پڑا۔مذکورہ تقریب میں ان دنوں کی اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہ نما بھی موجود تھے۔ نواز شریف کے نام سے [..]مزید پڑھیں

  • تحریکِ عدم اعتماد کی بھڑکائی ’آتش‘ کی تپش

    ہمارے تحریری آئین میں کسی وزیر اعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اس کے منصب سے ہٹانے کا جو طریقہ کار طے کردیا گیا ہے اس پر ہوبہو عمل ہوا ہوتا تو عمران خان صاحب کے مقدر کے بارے میں ہمارے ذہن اب تک صاف ہوچکے ہوتے۔ سپیکر اسد قیصر نے تاہم کامل ڈھٹائی سے قومی اسمبلی کا اجلاس 21مارچ � [..]مزید پڑھیں

  • معاملہ اب اتنا سادہ نہیں رہا

    نظر بظاہر وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد قانونی بھول بھلیوں میں داخل ہوکر اپنے انجام تک پہنچنے میں ضرورت سے زیادہ دیر لگارہی ہے۔عمران حکومت کے چند نورتن ”ماہرین قانون“ نے قانونی موشگافیوں کے جال بچھاکر مذکورہ تاخیر کا اہتمام کیا۔ [..]مزید پڑھیں