وسعت اللہ خان

  • غزہ کا پیاسا کتا اور آخری گھونٹ

    اگست دو ہزار دس کے سیلاب میں افواہ اڑی کہ مظفر گڑھ شہر ڈوبنے والا ہے ۔ چنانچہ ہزاروں کنبے گھروں سے نکل پڑے۔ میں نے دریاِ چناب کے پل پر انسانی سروں کا ویسا ہی ہجوم دیکھا جیسے 1947 کی کوئی ہجرتی فلم دیکھ رہا ہوں۔ کسی بوڑھے کے سر پے گٹھڑ ، کسی عورت کی گود میں بچہ اور دوسرے بچے کی انگل� [..]مزید پڑھیں

  • اگر واقعی صلاح الدین ایوبی آ گیا تو پھر؟

    سچی بات تو یہ ہے کہ صرف ایک قتل کا سن کے دل و دماغ کو کچھ نہیں ہوتا، 10 ہوں تو دھیان میں پہلی بار سوال سر اٹھاتا ہے کہ خیر تو ہے یہ سب کیا ہو رہا ہے۔ 100 قتل ہوں تب دل سے آواز آتی ہے ’اللہ رحم کرے۔‘ جب روز ہزار انسانوں کے مرنے کی اطلاع ہو تو دل اور دماغ اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ کے [..]مزید پڑھیں

  • نواز شریف، شیر سے کبوتر تک

    میاں جب جب باز بننے سے باز نہ آئے تب تب بازی چھنتی چلی گئی۔ چنانچہ اس بار انہوں نے جہاندیدہ لیگیوں کی درخواست پر اقبال کا شاہین احتیاطاً دوبئی میں چھوڑا اور مینارِ پاکستان کے سائے میں بازو پر کبوتر بٹھا لیا۔ یہ احتیاط بھی ملحوظ رکھی کہ کبوتر لقا نہ ہو کہ جس کی دم پنکھ کی طرح پھ� [..]مزید پڑھیں

loading...
  • ہماری آنکھوں پر بندھی غزہ کی پٹی

    ہم مظلوموں کے لیے دعاؤں کے کنٹینرز بھر بھر کے بھیج تو رہے ہیں، آنکھوں سے لگے رومال بھگو تو رہے ہیں، سینہ کوبی کر تو رہے ہیں، جھولیاں پھیلا پھیلا کے کوس تو رہے ہیں، باآوازِ بلند کہہ تو رہے ہیں کہ رب کرے دشمن کی توپوں میں کیڑے پڑیں۔ ہم سڑکوں سڑک یکجہتی کیمپ لگا کے جہادی ترانے بجا [..]مزید پڑھیں

  • اسرائیل کے لیے بددعاﺅں کے کنٹینرز

    ” آپ اپنا دفاع بھلے مضبوطی سے کرنے کے قابل ہیں۔ مگر جب تک امریکا قائم ہے آپ کو ہرگز فکرمند نہیں ہونا چاہیے۔ ہم ہمیشہ آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں (امریکی وزیرِ خارجہ انتنی بلنکن: تل ابیب۔ بارہ اکتوبر دو ہزار تئیس)۔ حالانکہ دانتوں تک مسلح اسرائیل کے آگے حماس کی فوجی قوت کچھ بھی ن [..]مزید پڑھیں

  • بھارت کو آج کل سات خون معاف ہیں

    گزشتہ برس جب نریندر مودی کے ارب پتی فنانسر گوتم اڈانی نے این ڈی ٹی وی نیوز چینل کے شیئرز چور دروازے سے فرنٹ کمپنیوں کی مدد سے خرید لیے تو بھارت میں قوم پرست مذہبی لہر کا مقابلہ کرنے والا یہ آخری چینل بھی نمک در کان نمک ہوگیا۔ بھارت بھلے چاند پر پہنچ گیا مگر میڈیا کی آزادی سے م [..]مزید پڑھیں

  • یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے

    کسی کا اچانک غائب ہو جانا، یک دم کسی پریس کلب یا ٹی وی چینل پر نمودار ہو جانا، کمرہِ عدالت سے ضمانتی کاغذ لہراتے ہوئے باہر نکلتے ہی بنا نمبر پلیٹ کی کسی گاڑی میں ڈنڈہ ڈولی ہو کے اڑن چھو ہو جانا۔ ان میں سے کچھ بھی ہرگز ہرگز اب کوئی غیر معمولی واقعہ یا چیختی چلاتی خبر نہیں رہے۔ ہم [..]مزید پڑھیں

  • رزق اپنی ناقدری کبھی نہیں بھولتا

    آٹھ ارب کی دنیا میں روزانہ اسی کروڑ انسان بھوکے سوتے ہیں۔ ایسا نہیں کہ خدا انہیں آزما رہا ہے یا قدرت نے کرہِ ارض پر انسان سمیت ہر ذی روح کے لیے خوراک کا حصہ مختص نہیں کیا۔ مگر پیٹ بھروں کی لاپرواہی، ناشکری اور ہوس ان اسی کروڑ لوگوں کا پیٹ خالی رکھنے کا بنیادی سبب ہے۔ اس دنیا م [..]مزید پڑھیں

  • وعدوں کی ہانڈی میں دلاسے کی ڈوئی

    ماضی کے بارے میں تو ہم سب جانتے ہیں کہ درخشاں ہی ہوتا ہے۔ بالکل اس شخص کی طرح جو بھلے زندگی میں کیسا ہی کمینا ہو مرنے کے بعد اس میں خوبیاں ہی ڈھونڈی جاتی ہیں۔ کوئی بھی حکومت ہو، اس لحاظ سے اچھی ہی ہوتی ہے کہ وہ حال سے بے حال لوگوں کو آنے والی صبح کی روپہلی کرنیں ایڈوانس میں دکھات� [..]مزید پڑھیں

  • اب پانچ ارب ڈالر کون کمائے ؟

    سیاحت محض چند لاکھ یا کروڑ لوگوں کے سیرسپاٹے یا تفریحی و تاریخی مقامات پر اپنی مصروف زندگی سے کچھ دن یا ماہ نکال کے سکون و خوشی کے لمحاتی حصول کا نام نہیں بلکہ یہ بڑی عالمی معاشی سرگرمیوں میں سے ایک ہے جس سے کروڑوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ آمدنی خدمات کے [..]مزید پڑھیں