وسعت اللہ خان

  • راہ رو ہو گا کہیں اور چلا جائے گا

    اب سے پانچ دن پہلے فتح محمد ملک کے بیٹے طارق ملک نے نادرا کی سربراہی سے دوسری بار استعفیٰ دے دیا۔ دو ہزار چودہ میں بھی مسلم لیگ ن کے دور میں اسی عہدے سے استعفیٰ دیا تھا کیونکہ اس وقت کے انا پرست وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کو طارق ملک میں ” یس سر جی سر بالکل سر“ کی شدید قل [..]مزید پڑھیں

  • پی ٹی آئی سے میرا اعلانِ لاتعلقی

    میں وسعت اللہ خان نو مئی کے وحشت ناک واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ جو جو بھی ملوث ہے اسے بلاامتیازِ طبقہ و جنس عبرت ناک سزا ملنی چاہیے تاکہ کسی کو مستقبل میں ایسے واقعات دہرانے کی جرات نہ ہو۔ حکومتِ وقت اور پاکستان کے سکیورٹی اداروں کی بیدار مغز بہادر قیادت اس وقت شرپسند عناص [..]مزید پڑھیں

  • قائدِ منطق حضرت مولانا کے دلائل مبارک

    عمران خان ، مریم نواز ، شہباز شریف اور بلاول تو سنیچر اور اتوار کو بھی چھٹی نہیں کرتے۔ اب تو سب پیشگی جانتے ہیں کہ یہ اکابرین و مدبرین و منطقین کون سے ساڑھے تین مسائل پر کون سی کیسٹ تین ہزار ایک سو بانویں دفعہ سنائیں گے۔ حال یہ ہو گیا ہے کہ ان سب کی تقاریر ہونے سے پہلے ہی لوگ ازب� [..]مزید پڑھیں

loading...
  • کیا ہماری قسمت میں یہی لوگ بچے ہیں؟

    اس خطے کے عوام کو بس دو بار اپنے اظہار کا حقیقی موقع ملا۔ پہلی بار 1947 میں، جب اُن سے پوچھا گیا کہ نیا ملک چاہیے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کیوں؟ جواب ملا تاکہ تم استحصال سے پاک ایک پُرامن آزاد زندگی بسر کر سکو۔لوگوں نے کہا ٹھیک ہے، یہ بات ہے تو بنا لو پھر نیا ملک۔ دوسری بار دسمبر 197 [..]مزید پڑھیں

  • اور پھر آدمی آدمی کو مارے گا

    آج (چار مارچ) جنگلی حیاتیات کے تحفظ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ آج ہی کے دن پچاس برس قبل انیس سو تہتر میں اقوامِ عالم نے معدوم حیاتیات و نباتات کے تحفظ کے عالمی کنونشن (سائٹس) پر اتفاق کیا تھا اور اب ایک سو بیاسی ممالک اور یورپی یونین اس کے ممبر ہیں۔ ان پر لازم ہے کہ وہ جنگلی ح [..]مزید پڑھیں

  • بھاگتے رہنا ہمارے بھروسے نہ رہنا

    پچھتر برس پہلے لاکھوں لوگ اپنی مٹی ، گھر بار اور یادیں چھوڑ کے پاکستان آ رہے تھے۔ آج انہی لاکھوں لوگوں کی تیسری چوتھی نسل ہر حربہ استعمال کر کے اپنے گھر بار اور یادیں چھوڑ کے یا تو پاکستان سے جا رہی ہے یا پہلی فرصت میں یہاں سے نکلنا چاہتی ہے۔ پہلی نسل نے بھی سیاسی، معاشی و سما [..]مزید پڑھیں

  • ’گریٹ لکی پاکستانی سرکس‘

    متحدہ ہندوستان میں سول نافرمانی کا جدید تصور جنوبی افریقہ سے گاندھی جی ساتھ لائے تھے۔ اس کا پہلا بھرپور استعمال 1919 میں رولٹ ایکٹ جیسے کالے قانون کے خلاف ہوا۔ اس دوران جلیانوالہ باغ کا سانحہ ہوا۔ 1920 سے 1922 تحریکِ خلافت و سول نافرمانی و تحریکِ ترکِ موالات ساتھ ساتھ چلتے رہے اور ا� [..]مزید پڑھیں

  • ایک خبطی بڈھے کی داستان

    ہوزے موہیکا کی عمر اس وقت اٹھاسی برس ہے۔ وہ یوروگوئے کے دارالحکومت مونٹی وڈیو کے مضافات میں اپنی اہلیہ لوسیا توپولانسکی کے گھر میں رہتے ہیں۔ ان کی شادی دو ہزار پانچ میں ہوئی تھی۔ دونوں کا تعلق ملک کی حکمران اشرافیہ سے ہے مگر یوروگوئے کی ’ اشرافیہ ‘ کا مطلب وہ نہیں جو آپ [..]مزید پڑھیں

  • اپنی درگت ہم نے بہت محنت سے بنائی ہے

    یہ بیماری آج کی نہیں بلکہ پینسٹھ برس سے لاحق ہے۔ انیس سو اٹھاون سے اب تک پاکستان تئیس بار آئی ایم ایف کے پاس گیا۔ ان پروگراموں کے زیرِ سایہ پاکستان نے پچھتر میں سے اب تک پینتیس برس گذار لیے۔ گویا اوسطاً پاکستان کو ہر تین برس بعد آئی ایم ایف کی ضرورت پڑتی ہے۔ انیس سو اٹھاسی س [..]مزید پڑھیں

  • یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے

    کسی کو یاد ہے کہ تیس جنوری کو اس ملک میں کیا ہوا تھا؟ پشاور کی پولیس لائنز کی انتہائی سیکیورٹی والی مسجد کے اندر خود کش دھماکا ہوا تھا جس کے سبب ایک سو دو لوگ جاں بحق اور ڈھائی سو سے تین سو نمازی زخمی ہوئے۔ مرنے اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت پولیس اہل کاروں کی تھی۔ کیا آپ کو یاد [..]مزید پڑھیں