وسعت اللہ خان

  • آ چین مجھے مار

    ہو سکتا ہے اس وقت مغرب کو روس یوکرین مچاٹے سے پوری تشفی نہ مل رہی ہو اور اسے ایک اضافی بحران کی فوری ضرورت پڑ گئی ہو۔ چنانچہ امریکی ایوانِ نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان میں قدم رکھ کے یہ کمی پوری کر دی۔ ایک طرف امریکہ، برطانیہ اور نیٹو مستقبل کے لیے چین کو اپنا دشمن [..]مزید پڑھیں

  • ایک عام سے اہم آدمی کا قصہ

    کئی برس پہلے جب میں ان سے پہلی بار حیدرآباد پریس کلب میں اتفاقاً ملا تو ان کی محبت اًمیز گفتگو مجھے لگاوٹ آمیز لگی۔درمیانہ سا قد ، بھرے بھرے کلے ، مائل بہ موٹاپا جسم ، گہری سانولی رنگت ، کٹیلی چمک دار سیاہ مونچھیں۔ میں نے ظاہری شخصیت دیکھ کر دل ہی دل میں اندازہ لگایا کہ یا تو یہ [..]مزید پڑھیں

  • سیلاب کو سیاسی ہوتے دیر نہیں لگتی

    رفتہ رفتہ تباہ کاری کی کتاب ورق در ورق کھلتی جا رہی ہے۔ آخری پنے تک پہنچتے پہنچتے جانے املاکی و جانی و مواصلاتی تباہی کی کیا تصویر بنے۔ آثار یہی بتا رہے ہیں کہ دو ہزار دس کے بعد آنے والا یہ سب سے ظالم مون سون ہے۔ تب خیبر پختون خوا، پنجاب اور سندھ بری طرح زد میں آئے تھے۔ اب پہلے س� [..]مزید پڑھیں

loading...
  • بارشوں میں گورننس بھی بہہ جاتی ہے

    ہر برس، دو برس بعد آنے والا سیلاب انسانی جانوں اور املاک کے ساتھ ساتھ بااختیاروں کے تن پر برگِ انجیر (فگ لیف) تک نہیں چھوڑتا۔ مگر یہ سخت جان ہر سال مون سون گزرتے ہی نئے کپڑے پہن کے جھٹ سے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ تازہ ترین سیلاب میں سکھر بیراج کے دروازوں میں پھنسی پانچ لاشوں کو نکالنے � [..]مزید پڑھیں

  • مسلم لیگ اور حافظ کا حلوہ

    وہی ہوا جو ضرور ہوتا ہے۔ مسلم لیگ ق کے پرویز الہی گروپ نے مسلم لیگ ق کے چوہدری شجاعت گروپ کو جماعت سے باہر کر دیا۔ اب اس فیصلے کی جو بھی قانونی و اخلاقی حیثیت ہو وہ تو خیر پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے مگر ہمیں تو اب اس خبر کا انتظار ہے کہ کب گجرات کے ظہور پیلس سے یہ اعلان جاری ہوتا [..]مزید پڑھیں

  • پاکستانی پاسپورٹ ٹکے سیر کیسے ہوا؟

    جدید پاسپورٹ کی عمر محض سو برس ہے۔ جب پہلی عالمی جنگ کے نتیجے میں جنگ سے متاثر لاکھوں لوگوں کی نقلِ مکانی اور آبادکاری کا مسئلہ درپیش ہوا تو لیگ آف نیشنز کے انیس سو بیس کے ایک خصوصی اجلاس میں رکن ممالک نے اس مسئلے سے بخوبی نپٹنے کے لیے راہداری کے اجازت نامے سے متعلق طرح طرح کی تج� [..]مزید پڑھیں

  • کوئٹہ دراصل جنوبی سوڈان کا شہر ہے

    جنوبی سوڈان کے شہر کوئٹہ اور دیگر شہروں میں لاپتہ افراد کی ہلاکت کے خلاف قوم پرست جماعتوں اور تنظیموں کا سڑک پر احتجاج۔ اب کوئی نہ کوئی فٹاک سے یہ غلطی درست کرے گا کہ بھائی صاحب آپ تو ذمہ دار صحافی ہیں۔ کیا آپ کو یہ تک نہیں معلوم کہ کوئٹہ جنوبی سوڈان کا نہیں بلکہ بلوچستان کا دارل [..]مزید پڑھیں

  • وہ دیکھو چڑیا اڑ رہی ہے

    عام آدمی تو رہا ایک طرف خود شہباز شریف بھی ڈالر کے مقابل روپے کے تیزی سے گرتے پلیٹلیٹس سے سخت پریشان ہیں۔ البتہ نو رتن تسلی دلا رہے ہیں کہ گھبرانا نہیں ۔جتنا نظر آ رہا ہے اتنا ہے نہیں بلکہ یہ تو نظر کا دھوکا ہے۔ وزرا کی نگاہ سے دیکھیں تو حالات ’ فس کلاس ‘ ہیں۔ مثلاً وزیر د� [..]مزید پڑھیں

  • پنجاب میں ہار جیت اور عمرانیات

    کہتے ہیں انتخابی عمل کیسا بھی ناقص ہو جاری رہنا چاہیے۔ یہ مشق دوہراتے رہنے کے نتیجے میں ووٹر اور امیدوار کو تازہ سمجھ ، پرکھ ، موقع اور اپنے ہی گزشتہ فیصلوں کے معیار اور خامیوں کا پتہ چلتا رہتا ہے۔ عمل جاری رہے تو لڑکھڑاتا گرتا پڑتا چلنا سیکھ ہی جاتا ہے۔ درمیان میں ہی رک جائے ی [..]مزید پڑھیں

  • شریف عمرانی انقلاب کی رات

    مثالی صورت تو یہ ہوتی کہ ووٹوں سے منتخب وزیرِ اعظم کو اپنی مرضی کا صدر، چیف آف سٹاف، تمام عالیہ و عظمیٰ جج صاحبان، سپیکر، چیرمین سینیٹ، قائدِ حزبِ اختلاف، گورنر، وزرائے اعلی، تمام انٹیلی جینس ڈائریکٹرز بشمولِ چیرمین نیب اور الیکشن کمیشن ارکان نامزد کرنے کا اختیار ہوتا۔ اور ا� [..]مزید پڑھیں