وسعت اللہ خان

  • وے سب توں سوہنیا، ہائے وے من موہنیا

    ’’بند مٹھی لاکھ کی، کھل گئی تو خاک کی ہر جلسے سے پہلے حقیقی آزادی کے لیے فیصلہ کن تحریک کا طبل بجنے کی آس بندھائی جاتی ہے۔ سب دم سادھے انقلابی اعلان کے انتظار میں ہمہ تن گوش ہو جاتے ہیں۔ تقریر کے آغاز میں امید دلائی جاتی ہے کہ اہم اعلان آخر میں ہو گا۔ آخر بھی آ کے چلا جاتا [..]مزید پڑھیں

  • زمین کے تابوت میں بند مخلوق کفن پوش

    بچوں کی بہبود کے عالمی ادارے یونیسیف کے مطابق پاکستان میں حالیہ تباہ کن برسات اور طغیانی کے سبب جو تینتیس ملین افراد متاثر ہوئے ہیں ان میں سولہ ملین پندرہ برس تک کی عمر کے بچے بھی ہیں اور ان میں سے بھی ساڑھے تین ملین بچے زندگی بچاؤ ہنگامی مدد کے متلاشی ہیں۔ پاکستان میں یونیسیف [..]مزید پڑھیں

  • پینسٹھ پینس کی ملکہ

    گزشتہ روز برطانیہ پر سات دہائیوں تک حکومت کرنے والی ملکہ کی آخری رسومات میں جتنے سربراہانِ حکومت و مملکت و ریاستی نمایندوں نے شرکت کی وہ معلوم تاریخ میں بے مثال ہے۔ روس ، بیلا روس ، شمالی کوریا اور برما کے سوا ہر ملک کو دعوت دی گئی۔ روسی وزارتِ خارجہ نے اسے ایک گھٹیا سفارتی حر� [..]مزید پڑھیں

loading...
  • سب دیکھیں پر نظر نہ آئیں نامعلوم افراد

    اسلام آباد ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایک صحافی مدثر نارو سمیت چھ جبری لاپتہ افراد کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ نو ستمبر کو ہونے والی سماعت پر یا تو مذکورہ لاپتہ افراد کو پیش کیا جائے یا پھر وزیرِ اعظم شہباز شریف ذاتی طور پر حاضر ہوں ۔ لاپتہ افراد تو خیر ک� [..]مزید پڑھیں

  • اب مجھے راستہ چلاتا ہے

    ویسے تو وزیرِاعظم ہر جگہ تھوڑی بہت دکھ بھری تقریرِ پرتاثیر فرما دیتے ہیں۔ البتہ جمعرات کو اسلام آباد میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بنا لیپا پوتی حقیقت پسندانہ انداز میں آنے والی تصویر کی جھلک دکھانے کی کوشش کی۔ تو کیا محض ’سب اچھا نہیں ہے‘  کہنے سے کام � [..]مزید پڑھیں

  • ایک صدی کا انتقال

    مصر کے آخری بادشاہ شاہ فاروق سے یہ فقرہ منسوب ہے کہ دنیا میں بالاخر پانچ بادشاہ ہی رہ جائیں گے۔ چار تاش کے اور ایک برطانیہ کا۔ جمعرات آٹھ ستمبر کو ایک صدی کا قصہ لپٹ گیا۔ ملکہ برطانیہ ستر برس سے زائد حکمرانی کے بعد سدھار گئیں۔ انہوں نے پرانی دنیا کو نئی دنیا میں ڈھلتے دیکھا۔ ک [..]مزید پڑھیں

  • یا خود نپٹو یا راستہ دو

    اس وقت پاکستان میں سیلاب نہیں بلکہ ایک بڑا انسانی المیہ ورق در ورق  کھل رہا ہے۔ دس بلین ڈالر کے نقصان کا ابتدائی تخمینہ پوری داستان کھلنے تلک بیس بلین یا اس سے بھی اوپر کا ہندسہ چھو سکتا ہے۔ یوں سمجھ لیں کہ ہر چھٹا پاکستانی کلی یا جزوی طور پر اس المیے کی زد میں ہے۔ بین الاقوا� [..]مزید پڑھیں

  • تاریخ ساز گوربی بھی مر گیا

    سیلابی آفت اتنی بڑی ہے کہ ہم میں سے کسی کو بھی بجا طور پر دیگر عالمی خبروں کے بارے میں سوچنے کا ہوش نہیں ۔ انہی میں سے ایک واقعہ تیس اگست کو سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گورباچوف کی وفات ہے۔ گورباچوف کی متنازعہ پالیسیوں کے نتیجے میں سب سے بڑی کیمونسٹ سلطنت کا خاتمہ۔ اس بارے [..]مزید پڑھیں

  • سیلاب بہت سوں کا روزگار ہے

    ہِز ایکسیلینسی! جو انتظامیہ آپ کے فوٹو سیشن دوروں سے قبل ناکارہ تھی آپ کی آمد کے نتیجے میں کیسے اس کی آئلنگ ہو جائے گی اور کیمرے کے سامنے ڈانٹ ڈپٹ کی اداکاری کے بعد آپ کا ہیلی کاپٹر اُڑن چھو ہوتے ہی یہی انتظامیہ خودکار طریقے سے آخر کیوں چلتی رہے گی؟ آج کل تو ٹیکنالوجی اس نہج پر � [..]مزید پڑھیں

  • پانی سے نہیں تو پیاس سے مرو گے

    کم ازکم تین عشرے قبل ماحولیاتی ماہرین نے چیخ چیخ کر گلا بٹھانا شروع کیا کہ ہم موسم کے رتھ پر سوار تیزی سے میدانِ حشر کی جانب رواں ہیں تو ہم نے کہا یہ سائنسداں تو ہوتے ہی پاگل ہیں۔ انہیں دھمکانے کے سوا کوئی کام نہیں آتا۔ جب پانچ برس پہلے پہلی خبر آئی کہ انٹارکٹیکا میں درجہِ حر [..]مزید پڑھیں