وسعت اللہ خان

  • وتایو فقیر، امر جلیل اور خدا

    میں نے نصف صدی سے بھی اوپر جس ماحول میں ہوش سنبھالا اس میں ہر بچہ ابا کو آپ اور اماں کو کبھی آپ، کبھی تم اور زیادہ لاڈ چڑھنے پر ’تو‘ کہہ کر پکارتا تھا۔ ابا کے سامنے زبان کھولنے سے پہلے ہر بچے کو موزوں الفاظ اور پروٹوکولی جملوں کے بارے میں دس بار سوچنا پڑتا تھا۔ جبکہ اماں سے [..]مزید پڑھیں

  • افضل گرو ، مولانا روم اور انصاف

    مجھے آج اچانک سے افضل گرو کیسے یاد آ گیا ؟ یہ آگے چل کے بتاؤں گا۔ مگر افضل گرو شاید آپ کو بھی یاد ہو۔ وہی جسے بھارتی پارلیمنٹ پر تیرہ دسمبر دو ہزار ایک کو ہونے والے حملے کی سازش کا حصہ ہونے کے جرم میں بارہ برس قیدِ تنہائی میں رکھنے کے بعد نو فروری دو ہزار تیرہ کو پھانسی پر لٹک [..]مزید پڑھیں

  • مریم لائی دیا سلائی، زرداری نے آگ جلائی

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عرف پی ڈی ایم 20 ستمبر 2020 کو پیدا ہوئی اور ’اسٹیبلشمنٹ کی مسلسل سیاسی مداخلت‘ اور ’سلیکٹڈ’ حکومت کے خاتمے اور ’ووٹ کو عزت‘ دلوانے کی جدوجہد کے دوران اپنے ہی وزن تلے آ کر 12 مارچ 2021 کو پانچ ماہ 22 دن کی عمر میں بظاہر اچانک فوت ہو گئی۔ گزشتہ [..]مزید پڑھیں

loading...
  • پاؤں تلے سے نکلتی زرخیز زمین

    پاکستان میں تحفظ ماحولیات کی وزارت نوے کے عشرے میں بے نظیر بھٹو کی دوسری وزارت عظمی میں قائم ہوئی۔ یہ قلمدان اتنا حساس سمجھا گیا کہ آصف علی زرداری کے سپرد کیا گیا۔ جنوبی ایشیا کے کسی بھی ملک میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی وزارت تھی۔ پاکستان پچھلے کم از کم دو عشروں سے ان دس ممالک کی � [..]مزید پڑھیں

  • بنگلہ دیش کے ذکر پر مٹی پاؤ

    لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (لمز) میں بنگلہ دیش (سابق مشرقی پاکستان) کے قیام (علیحدگی) کی پچاسویں سالگرہ (برسی) پر ہونے والی پانچ روزہ مجوزہ کانفرنس کی منسوخی  پر میں تمام محبِ وطن پاکستانیوں کو ہدیہِ تبریک پیش کرتا ہوں۔ اس کانفرنس کے حق میں یہ دلیل بہت ہی بودی ہے کہ ک� [..]مزید پڑھیں

  • جج کو جج ہی جج کرسکتا ہے

    روزانہ کا اطلاعاتی ریلا اتنا شدید ہوتا ہے کہ اس میں ایسی خبریں بھی بہہ کے آگے نکل جاتی ہیں، جن کا ہماری روزمرہ زندگیوں پر بہت گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔ مثلاً سیاست ، جرائم ، اسکینڈلز اور سستے تلذز کی خبری طغیانی کے بیچ اس ماہ کی چھ تاریخ کو سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک ، جسٹس ا [..]مزید پڑھیں

  • بروٹس تیرے جانثار بے شمار بے شمار

    وہ آٹھ کون ہیں جنہوں نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے آگے مہر لگانے کے بجائے نام کے اوپر یا پھر صادق سنجرانی اور گیلانی کے ناموں کو الگ کرنے والی لکیر پر مہر لگا کے ووٹ ضائع کیا اور پھر انہی آٹھوں نے ڈپٹی چیرمین کے انتخاب کے لئے جاری ہونے والے بیلٹ پیپر پر اپنے امیدوار مولانا غفور حی� [..]مزید پڑھیں

  • یہ تو ہونا ہی تھا

    جب دو ہزار چودہ میں کچھ لوگ چلا رہے تھے کہ فسطائیت کے سبب ہونے والی دوسری عالمی جنگ کے ڈسے کروڑوں لوگوں کی جمہوریت اور کھلے پن کی جانب مراجعت کے ستر سالہ سفر کو دوبارہ فسطائی قوتوں سے شدید خطرہ لاحق ہو چکا ہے، تو اسے انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت ہر جگہ قبل از مرگ واویلا بتا � [..]مزید پڑھیں

  • غلام، جمہوری سرکس اور رنگ ماسٹر

    اب تو یہ مقولہ بھی جعلی لگنے لگا ہے کہ ’وہ کھیل زیادہ دیر نہیں چل سکتا جس کی بنیاد ہی مکمل جھک جاؤ یا مکمل جھکا دو، پر استوار ہو۔’ تمام غلام پسند آقا کسی شے سے ڈرتے ہیں تو بس یہ کہ کہیں غلام آپس میں لڑنا بند نہ کر دیں۔ ورنہ پھر وہ  ’لڑاؤ اور حکومت کرو‘ کے خالق آقا کے گر [..]مزید پڑھیں