وسعت اللہ خان

  • مرنے والے دس کان کن نہیں دس سائے ہیں

    چونکہ مچھ میں دس کان کن دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے لہذا وزیرِ اعظم سے لے کر صوبائی چیف سیکرٹری تک ہر ایک نے مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے سائیکلو سٹائل بیانات جاری کر دیے۔ اگر یہ کان کن دہشت گردوں کی گولیوں کے بجائے کان میں زہریلی گیس یا پانی بھرنے یا کان بیٹھ ج� [..]مزید پڑھیں

  • مولانا آ نہیں رہا، آ رہے ہیں

    میرا جو بھی سیاسی نظریہ ہو اس سے قطع نظر کبھی یہ چھپانے کی کوشش نہیں کی کہ میں حضرت مولانا فضل الرحمان مدظلہ کی شخصیت و سیاست کا کتنا بڑا پرستار ہوں۔ اس بابت چند برس پہلے بھی میں نے جو لکھا آج بھی اس پر قائم ہوں کہ قبل از مولانا سیاست برائے سیاست ہوا کرتی تھی مگر مولانا نے اسے فا [..]مزید پڑھیں

  • صرف ایماندار ہونا اچھا نہیں ہے

    جیسے ہی خان صاحب نے کہا کہ شروع کے ڈیڑھ برس تو کاروبارِ حکومت سمجھنے میں ہی لگ گئے۔ اب کارکردگی دکھانے کا وقت آ گیا ہے۔ہر ہما شما ان کے پیچھے لگ گیا کہ دیکھو ہم نہ کہتے تھے اس بندے کو کچھ نہیں پتہ اور ملک اس کے حوالے کر دیا گیا۔ تب ہی کوئی پالیسی سیدھی نہیں ہے اور ملک یوں چل رہا ہے [..]مزید پڑھیں

loading...
  • ب پیشِ خدمت ہے گوادر کی باڑ

    اطلاعات ہیں کہ سی پیک کے سرچشمے گوادر کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے خاردار تاروں کی ایک اونچی باڑ نصب کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد گوادر پہلا پاکستانی شہر ہوگا جس کے لیے یہ اہتمام کیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ شہر میں داخلے اور اخراج کے دو راستے ہوں گے تاکہ مشکوک افراد ا [..]مزید پڑھیں

  • کیا آئندہ کو پھانسی دی جا سکتی ہے؟

    جب بھی کوئی مسافر ویگن گیس سلنڈر پھٹنے سے جہنم بن کر اپنے ہی مسافروں کو خاک کر دیتی ہے تو سرکار عہد کرتی ہے کہ آئندہ گیس سلنڈرز کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ اور ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ اور پھر چند روز بعد اسی نوعیت کا ایک اور حادثہ ہو جاتا ہے اور پھر کوئی سر [..]مزید پڑھیں

  • قصور خان صاحب کا بھی نہیں

    وزیرِ اعظم عمران خان کی نیت پر کوئی شک نہیں کہ وہ پاکستان کو ’ریاستِ مدینہ‘ کی روشنی میں اوجِ ثریا تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ مجھے تو جنرل ضیا الحق کی نیت پر بھی کبھی شک نہیں رہا کہ وہ پاکستان کو ایک مثالی شرعی ریاست بنانا چاہتے تھے۔ پر وہ جو کہتے ہیں کہ خواہشات کے پر ہوتے تو ہ� [..]مزید پڑھیں

  • اسلام آباد کے پیارے ہاتھی کاون کو خدا حافظ!

    پیارے کاون آج کے بعد ہمیشہ خوش رہو۔ تمہیں تو خیر کیا یاد ہوگا۔ پر میرا تم سے ایک دور پرے کا رشتہ ہے۔ میرے بچے بھی جب موقع ملتا تم سے ملنے اسلام آباد مرغزار کا چکر لگاتے تھے۔ تم انہیں دیکھ کے سر ہلاتے تھے، سونڈ سلام کرتے تھے اور موڈ اچھا ہو تو پیٹھ پر بھی بٹھاتے تھے۔ پھر وہ بڑے ہو گ� [..]مزید پڑھیں

  • افغانستان کے بارے میں آسٹریلوی رپورٹ

    یہ بات ہے دو ہزار بارہ کی۔افغان صوبہ ارزگان میں تعینات آسٹریلیا کے خصوصی کمانڈو دستے کے ساتھ منسلک الیکٹرونک آپریٹر بریڈن چیپمین نے دیکھا کہ ان کے ایک ساتھی نے ایک نہتے افغان کو یونہی گولی مار کر ہلاک کردیا حالانکہ اس افغان نے حکم ملنے پر ہاتھ بھی کھڑے کر دیے تھے۔ بقول چیپم [..]مزید پڑھیں

  • کیا سورج کی روشنی کو پیٹنٹ کیا جا سکتا ہے؟

    دنیا اس وقت کورونا کی دوسری وبا کی لپیٹ میں ہے۔پاکستان میں ستمبر میں روزانہ اوسطاً تین سو متاثرین تھے اب یہ تعداد لگ بھگ اٹھائیس سو روزانہ تک جا پہنچی ہے۔مگر حوصلہ افزا خبر یہ ہے کہ دنیا اس وبا کے مقابلے کے لیے بالاخر ویکسین کی تیاری میں بھی کامیاب ہو گئی ہے۔ اس وقت چھ مغربی دو [..]مزید پڑھیں

  • کورونا ایک منافع بخش سیاسی ہتھیار

    سوچیے اگر کورونا کی وبا کے دوران عمران خان کے بجائے نواز شریف یا یوسف رضا گیلانی وزیرِ اعظم ہوتے اور کورونا سے عوام کو بچانے کے لیے تین سو افراد سے زیادہ کے اجتماع اور جلسوں پر پابندی لگا دیتے تو کیا حزبِ اختلاف پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان عوامی مفادِ عامہ میں حکومت کے خلاف اپن� [..]مزید پڑھیں