وسعت اللہ خان

  • تاریخ نہ سہی کیلنڈر ہی سیدھا کر لو

    1950 کی دہائی کے پاکستان میں 23 گزیٹڈ چھٹیاں (ہالیڈیز) ہوا کرتی تھیں۔ ان میں سے دو سیکولر چھٹیاں یکم جنوری، بینک ہالیڈے تھیں۔ دس مسلم تہواروں (شبِ معراج، شبِ برات، جمعتہ الوداع، عیدالفطر، حج، عید الضحی، یکم محرم، عاشورہ، آخری چہارشنبہ، عیدِ میلاد النبی) کی چھٹیاں تھیں۔ پانچ ہند [..]مزید پڑھیں

  • مریضِ پاکستان اور اس کا قابل معالج

    چلئے یہ بھی ہو گیا 2014 کے دھرنے سے اب تک کی اکھاڑ پچھاڑ ، تجربات، ناکامیوں، چار وزراِ اعظم اور تین حکومتیں بدلنے کے بعد وہ جو پنجابی میں کہتے ہیں کہ مڑ گڑ کے کھوتی بوہڑ تھلے یعنی گھوم پھر کے سسٹم کی گدھی اسی برگد تلے دوبارہ آن کھڑی ہوئی۔ یہ سب کیوں کیا گیا؟ اس کا طویل و صغیرالمیع� [..]مزید پڑھیں

  • اسرائیلی فوجی امداد کا امریکی چور دروازہ

    سات مارچ کو غزہ کو خونی غسل دیے جانے کے چھ ماہ مکمل ہو گئے۔ گزشتہ برس اسرائیل کی نسل پرست حکومت نے مقبوضہ غربِ اردن میں غاصب یہودی آبادکاروں کے لیے مزید اٹھارہ ہزار گھر بنانے کا اعلان کیا۔ ان میں سے ساڑھے تین ہزار گھروں کی فوری تعمیر کی پچھلے ہفتے منظوری دے دی گئی۔ اس مقصد کے � [..]مزید پڑھیں

loading...
  • پاکستانی دوسری بار کیوں ہجرت کر رہے ہیں ؟

    اس برس کے پہلے دو ماہ میں پی آئی اے کے تین فضائی میزبان کینیڈا پہنچ کے غائب ہو گئے۔ ان میں سے دو پچھلے ہفتے ہی ’سلپ‘ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ برس پی آئی اے کے سات فضائی میزبان پاکستان سے ٹورنٹو کی پرواز پر گئے مگر واپس نہیں لوٹے۔ یہ سلسلہ 2018 کے بعد سے بالخصوص بڑھ گیا ہے۔ پی آئی � [..]مزید پڑھیں

  • آٹھ فروری کو بوتل ہی ٹوٹ گئی

    نیا کیا ہو رہا ہے؟ کچھ بھی نہیں۔ کچھ ہوگا؟ کچھ ہوا بھی تو ہم سے پوچھ کے تھوڑی ہوگا۔ دسمبر 1970 میں نہ فارم 45 تھا نہ فارم 47 کا ٹنٹا۔ بڑے پیمانے پر دھاندلی کی بھی شکایات نہیں موصول ہوئیں۔ پھر بھی واضح طور پر سب سے بڑی اکثریتی جماعت (عوامی لیگ) کو انتقالِ اقتدار نہ ہوا چنانچہ متحدہ پاک� [..]مزید پڑھیں

  • تین فلسطینی قیدیوں کی کہانی

    فلسطینیوں نے پچھتر برس سے باون کیمپوں میں مسلسل حالتِ مزاحمت میں رہنے کا عالمی ریکارڈ  تو خیر قائم کیا ہی ہے مگر طویل ترین قید بھگتنے کے ریکارڈ بھی توڑ دیے ہیں۔ بھلے خود نہیں ٹوٹے۔ نائل صالح البرغوتی چوبیس اکتوبر انیس سو ستاون کو مغربی کنارے کے شہر رملہ کے نواحی گاؤں کبار [..]مزید پڑھیں

  • یہ ملک ہے یا ٹوبہ ٹیک سنگھ؟

    کسی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی یاد ہیں؟ انہیں سنہ 2011 میں ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا اور پھر مستقل کر دیا گیا۔ 2011 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر اُن کے قانونی کریئر کے بارے میں تفصیلی تعارف کی آخری لائنیں آج بھی نیٹ پر پڑھی جا سکتی ہیں۔ ’جسٹس صدیقی ک [..]مزید پڑھیں

  • آنسو بھری راہ گزر

    نقشے میں آپ دیکھیں گے کہ یورپ اور افریقہ کو جدا کرنے والے بحیرہ روم کو نہر سویز بحیرہ قلزم کے راستے بحرِ ہند اور پھر ایشیا اور آسٹریلیا سے جوڑتی ہے۔ بحر ہند میں کھلنے والا یہ راستہ یمن اور جیبوتی کے درمیان واقع چھبیس کلومیٹر چوڑی آبنائے باب المندب کا مرہونِ منت ہے۔ اگر نہر [..]مزید پڑھیں

  • ووٹ کو نہ سہی خود کو ہی عزت دے دو

    ماڈل بھی وہی ستر برس پرانا ہے اور خواہش بھی جوں کی توں یعنی انتخابات اچھے ہیں، اگر نتائج کنٹرول میں رہیں۔ مگر سوار لاکھ اچھا ہو کبھی کبھی گھوڑا بدک بھی جاتا ہے۔ جیسے 1970 میں صدرِ مملکت کو حساس اداروں نے رپورٹ پیش کی گئی کہ ’ایک آدمی ایک ووٹ‘ کے اصول پر پہلے عام انتخابات کی [..]مزید پڑھیں

  • جو فلسطینی بم سے نہ مریں بھوک سے مر جائیں

    چھبیس جنوری کو بین الاقوامی عدالت انصاف نے جیسے ہی شبہ ظاہر کیا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ چند گھنٹوں بعد ہی اپنے ہتھکنڈوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے تل ابیب سے ایک خبر پھوڑی گئی کہ اقوامِ متحدہ کا امدادی ادارہ برائے فلسطین (یو این آر ڈبلیو اے) انرا،  حماس [..]مزید پڑھیں