عثمان جامعی

  • ’میں بھی عمران خان ہوں‘ لیکن کونسا والا؟

    بھیا ایک نیا انکشاف ہوا ہے، وہ یہ کہ ’عمران خان اب ایک نظریہ ہے‘ اور یہ راز منکشف کرنے کا سہرا ہے ’میں بھی عمران خان ہوں‘ تحریک کے سر ہے، جس سے ہم بذریعہ سوشل میڈیا متعارف ہوئے۔ اس تحریک کی جانب سے فیس بک پر نظر آنے والی ایک پوسٹ نے خان صاحب کے بیٹھے بٹھائے نظریہ ہوجا� [..]مزید پڑھیں

  • ہماری محسن کشی کا شکار پہلا ’پاکستانی‘

    کیمبرج کے ایک سردخانے میں اس میت کو پہنچے 17 روز ہوچکے، تدفین اس لیے نہ ہوسکی کہ جنازہ پڑھانے کے لیے کوئی مسلمان نہیں مل رہا تھا۔ آخر 18 ویں دن ایک مصری طالب علم دستیاب ہوگیا جس نے نمازجنازہ پڑھائی۔ اب غیر مسلم انگریز میت کو تدفین کے لیے لے جارہے تھے۔ اسے زمین کے حوالے کردیا گیا، [..]مزید پڑھیں

  • وسیم اختر کے خطوں کا مجموعہ ’خطوط غائب‘

    میر نے درد و غم جمع کرکے دیوان کیا تھا اور ہمارے میئر نے اپنے دُکھڑے جمع کرکے پریس کانفرنس کی۔ اپنے دکھ انہوں نے بیان ہی نہیں کئے ارباب حکومت کو لکھے گئے خطوط کی صورت میں دکھائے اور پھینک دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ہزاروں خط ہیں جن میں سے کسی ایک کا بھی جواب نہیں آیا۔ حیرت ہے، اتنے [..]مزید پڑھیں

loading...
  • ’نیوٹَن‘ کے بعد پیش خدمت ہے ’نیو ٹُن‘

    اب تک تو یوں تھا کہ ’وابستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ‘، اگرچہ جس پر بہار آنا تھی وہ شجر ہی نظر نہیں آرہا تھا، پھر بھی امید بہار رکھی گئی۔ آس تھی کہ وہ شجر جس پر بہار آنا ہے ’بلین ٹری منصوبے‘ کے تحت زمین سے نمودار ہوگا اور ایک دن جب ہم پاکستانی اپنے اپنے گھر سے باہر آکر دی [..]مزید پڑھیں

  • غیبت اور بابو ٹینشن کا قول

    ایک خبر ہمارا دل افسردہ کیے ہوئے ہے۔ خبر کے مطابق فلپائن کے ایک قصبے بائنالونن کے میئر افواہیں پھیلانے اور کھسر پھسر کرنے کو خلاف قانون قرار دیا ہے۔ قصبے کے نئے قانون کے تحت افواہیں پھیلانے والے کو جُرمانہ دینا ہوگا اور 3 گھنٹے تک سڑک کی صفائی کرنی ہوگی۔ اگرچہ افواہ کی تعریف ن [..]مزید پڑھیں

  • کراچی کا کوڑا اور مصطفیٰ کمال کو مشورہ

    صوبائی وزیرِ اطلاعات و محنت سعید غنی نے اطلاع دی ہے کہ کراچی میں پھیلے کچرے سے حکومتِ سندھ کا کوئی تعلق نہیں۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کبھی عذیر بلوچ سے اس قدر واشگاف الفاظ میں اعلانِ لاتعلقی نہیں کیا جتنے واضح طور پر کراچی کے کچرے سے کیا ہے۔ نہ جانے یہ سُن کر بے چارے کچرے کے دل � [..]مزید پڑھیں

  • جب ہم ذبح ہوں گے، جانے کہاں ہوں گے

    ہم مسلمانوں کی گوشت سے رغبت کا یہ عالم ہے کہ اگر کچھ دن پیٹ میں بوٹی نہ جائے تو ایمان خطرے میں پڑتا محسوس ہوتا ہے، اور دل ہی دل میں خود کو طعنے دیے جانے لگتے ہیں: دال سبزی پہ گزر، گوشت کی ’فقدانی‘ ہے تم مسلماں ہو، یہ انداز مسلمانی ہے؟ ہم حلال جانوروں سے وہی سلوک کرتے ہیں [..]مزید پڑھیں

  • بجٹ عوام دوست، مگر نادان دوست

    بجٹ آگیا! اب آپ کہیں گے کہ بجٹ ہم ہی پر آکر گرا ہے اور یہ ہمیں یوں بتا رہا ہے جیسے خبر دے رہا ہو۔ نہیں صاحب ایسا نہیں، یوں سمجھیں ہم نے ویسا ہی بیان کیا ہے جیسے کوئی میت ہوتے ہی لواحقین کرتے ہیں ’ارے ابّا چلے گئے ے ے ے ے‘۔ یہاں اہل خانہ، اہل محلہ اور خود ابّا مرحوم کو بتانا مق [..]مزید پڑھیں