آصف محمود

  • پی آئی اے کی نجکاری : 10 سوالات

    پی آئی اے کی نجکاری نے چند اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔ سیاسی عصبیت سے بالاتر ہو کر ان سوالات پر غور کرنا چاہیے۔ بنیادی سوال یہ ہے کہ قومی اثاثوں کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے اسے پارلیمان میں زیر بحث کیوں نہیں لایا جاتا؟ یہ سارا معاملہ چند معاشی ماہرین کی جنبش ابرو کا � [..]مزید پڑھیں

  • فیض حمید کیس، کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی

    یہ فیض حمید کیس کا ابتدائی فیصلہ ہے، اسے آپ مطلع کہہ سکتے ہیں، مقطع ابھی باقی ہے۔ مطلع کا عنوان فیض حمید ہیں، مقطع کا عنوان عمران خان بھی ہو سکتے ہیں۔ اس کیس کے فیصلے کے اثرات میں تین پہلو نمایاں ہیں۔ ایک قانونی، دوسرا داخلی اور تیسرا خارجی۔ قانونی پہلو پر تو تفصیل سے تب ہی بات [..]مزید پڑھیں

  • نور مقدم کیس میں اختلافی نوٹ: چند سلگتے سوالات

    نور مقدم کیس کے فیصلے میں جسٹس باقر علی نجفی صاحب کا اضافی نوٹ پریشان کن ہے۔ اسے پوری معنویت کے ساتھ زیر بحث آنا چاہیے۔ اس کا تعلق محض قانون کی موشگافیوں سے نہیں، سماج کے تہذیبی ڈھانچے سے بھی ہے۔ جسٹس صاحب نے لکھا ہے کہ یہ کیس معاشرے میں پھیلتی ہوئی برائی ’لیو ان ریلیشن شپ&lsq [..]مزید پڑھیں

loading...
  • کیا آئینی ترمیم عدالت میں چیلنج ہو سکتی ہے؟

    سابق چیف جسٹس جناب جواد ایس خواجہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا آئین کے مطابق کسی آئینی ترمیم کو کسی عدالت میں چیلنج کیا بھی جا سکتا ہے؟ آئین کے آرٹیکل 239 کی ذیلی دفعہ پانچ میں واضح طور پر لکھا ہے کہ کسی بھی آئینی ترمیم کو کسی بھی بنیاد [..]مزید پڑھیں

  • نیا ضابطہ اخلاق عدلیہ کی آزادی کا خاتمہ؟

    عدلیہ کے نئے ضابطہ اخلاق پر بحث جاری ہے اور ایک طالب علم کے طور پر میں سوچ رہا ہوں کہ اس میں آخر ایسی کون سی چیز ہے جس سے عدلیہ کی آزادی کو مبینہ طور پر شدید خطرہ محسوس ہو رہا ہے؟ اس ضابطہ اخلاق میں کچھ بھی نیا نہیں، یہ اصول تو بہت پہلے ہی طے ہو چکے تھے۔ بس اتنا ہوا ہے کہ نئے تقاضو� [..]مزید پڑھیں

  • امور خارجہ کی ’نجی فرنچائزز‘ کی ضرورت؟

    کیا کوئی قومی ریاست اس بات کی متحمل ہو سکتی ہے کہ اس کی خارجہ پالیسی کی نجی فرنچائزز کھلی ہوئی ہوں اور مذہبی شخصیات سے لے کر سیاسی رہنماؤں تک، سب وفاق کو اپنی خدمات پیش کر رہے ہوں کہ وہ فلاں ملک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے میں ریاست کی مدد فرما سکتے ہیں؟ جب جب افغانستان کے ساتھ [..]مزید پڑھیں

  • جاگتے رہنا، ٹرمپ پہ نہ رہنا

    پاکستان کی غیر معمولی پذیرائی پر خوشی سے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے لیکن ساتھ ہی عقل سرگوشی کرتی ہے کہ جاگتے رہنا، ٹرمپ پہ نہ رہنا۔ ٹرمپ کے ساتھ پاکستان کے معاملات سلجھ جاتے ہیں یا ٹرمپ انڈیا کے مقابل پاکستان کی عزت افزائی کرتا ہے تو اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔ ت [..]مزید پڑھیں

  • توہین عدالت بمقابلہ ہراسانی: الامان الامان

    ایمان مزاری صاحبہ اور جناب چیف جسٹس اسلام آباد کے درمیان تنازعے کو فریقین جانیں یا ان کے حصے کے کامریڈ اور جانثار۔ ایک عام شہری کے طور پر میری پریشانی صرف یہ ہے کہ توہین عدالت کا قانون ہو یا ہراسانی کا، یہ ویپنائز ہو چکے ہیں۔ انہیں ہتھیار بنا لیا گیا ہے۔ ان دونوں قوانین پر نظر [..]مزید پڑھیں

  • شنگھائی تعاون تنظیم اعلامیہ: ایک رخ یہ بھی ہے

    شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اعلامیے پر بحث اس ایک نکتے میں سمٹ آئی ہے کہ پاکستان کو کیا حاصل ہوا اور انڈیا کو کیا ملا؟ تاہم اس اعلامیے میں اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے جو بہت اہم ہے مگر نظر انداز ہو رہا ہے۔ انڈیا اور پاکستان کے حوالے سے یہ ایک متوازن دستاویز ہے۔ نہ کسی کی � [..]مزید پڑھیں

  • اسلام آباد کے ’ریڈ انڈین‘ کہاں جائیں؟

    اسلام آباد کے ریڈ انڈین یعنی پرانے رہائشی اپنے مسائل کے حل کے لیے کہاں جائیں؟ کیا آباد کار اشرافیہ کے پاس، مقامی باشندوں کے اس سوال کا کوئی جواب ہے؟ اسلام آباد کے دو حصے ہیں۔ ایک آباد کاروں کا اسلام آباد ہے جس میں اہل اقتدار، ان کی افسر شاہی، اشرافیہ اور ان کے خدام رہتے ہیں۔  [..]مزید پڑھیں