عطاالحق قاسمی

  • دھوتی دھوتی ہے

    سردیوں میں دھوتی کے ذکر سے ہی جسم پر کپکپی سی طاری ہو جاتی ہے، اس لباس کی وہی خصوصیات ہیں جو اسٹیشن کے قریب واقع ہوٹلوں کے منتظمین نے ہوٹل کے باہر لکھ کر لگائی ہوئی ہیں یعنی کھلے ہوادار کمرے ۔ ایک دفعہ سردیوں میں مجھے ایبٹ آباد کے ایک اسی طرح کے ہوٹل میں ٹھہرنے کا اتفاق ہوا۔ م� [..]مزید پڑھیں

  • ایک تابعدار جن!

    میں نے سگریٹ سلگایا تو اس کے دھوئیں میں سے خوفناک قہقہے لگاتا جن برآمد ہوا۔ اس کا قد آسمان سے باتیں کر رہا تھا اور اس کے باز و مشرق اور مغرب میں پھیلے ہوئے تھے۔ اس نے گردن جھکا کر اور دونوں ہاتھ سینے پر رکھتے ہوئے کہا ’میرے آقا! کیا حکم ہے؟‘ میں نے بیزاری سے اس کی طرف دیک [..]مزید پڑھیں

  • محمد حسین کی دوسری ہجرت

    جہاز نے دبئی کیلئے ٹیک آف کیا تو میرے برابر میں بیٹھے ہوئے دیہاتی نوجوان کی آنکھیں تارے لگ گئیں۔ جہاز جوں جوں اوپر کی طرف جارہا تھا اس کی آنکھیں باہر کو ابلتی جا رہی تھیں۔ وہ تازہ سلے ہوئے کپڑوں میں ملبوس تھا جس کی دُھلائی کی نوبت بھی نہیں آئی تھی ، چنانچہ اس کی قمیض اور شل� [..]مزید پڑھیں

loading...
  • بابا غلمان شاہ، عمر 95 سال

    بابا غلمان شاہ، عمر 95سال، میرا لنگوٹیا دوست! آپ حیران تو ہوئے ہوں گے مگر میرے دوستوں میں ہر عمر اور ہر مکتب فکر کے لوگ شامل ہیں۔ دیندار بھی، لا دین بھی مختلف سیاسی جماعتوں کے ہم خیال بھی اور ایرے غیرے نتھو خیرے بھی۔ بابا غلمان شاہ بھی انہی میں سے ایک تھا۔ ہم سب ایک دوسرے کے مر� [..]مزید پڑھیں

  • میں اور عبد اللّٰہ سائیں

    میرا ایک عزیز جو عمر میں مجھ سے بہت چھوٹا مگر دانائی میں مجھ سے کہیں آگے ہے، مجھے اکثر سمجھاتا ہے کہ آپ کیا ٹکے ٹکے کے لوگوں کے فون سنتے ہیں، انہیں لفٹ نہ کرایا کریں مگر آپ تو ان کے غموں اور خوشیوں میں بھی شریک ہوتے ہیں۔ ان سے فیس بک پر بھی رابطے میں رہتے ہیں، ان کی محفلوں میں [..]مزید پڑھیں

  • جائیں تو جائیں کہاں؟

    اب میں کیا کروں ، بہت سی خواہشات پر قابو پانے کی کوشش کرتا ہوں، مگر ہر دفعہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔ مثلاً جب میں اپنے قریب سے گنوں سے لبالب بھری اور اچھی طرح پیک کی ہوئی کوئی ٹرالی گزرتے دیکھتا ہوں تو جی چاہتا ہے کہ گاڑی روک کر ٹرالی میں سے ایک گنا کھینچ لوں اور اس کے چھلکے ا [..]مزید پڑھیں

  • خط مہمل

    خطاطی میں بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ دوسرے بہت سے علوم وفنون کے علاوہ بھی میں ایک بلند مقام پر فائز ہوں۔ میں تو اپنے لکھے ہوئے لفظوں پر خود عاشق ہوں ۔ میں جب اپنی تحریر پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں تو مجھے لگتا ہے یہ لفظ نہیں ہیں بلکہ کسی نے موتی پروئے ہیں۔ چنانچہ جب میرا کالم اخبار کے � [..]مزید پڑھیں

  • بہار و خزاں

    میرے ایک بزرگ دوست ہر وقت اپنی جوانی کی تصویریں لیے بیٹھے رہتے ہیں اور ساتھ ساتھ ان کی کمنٹری بھی جاری رہتی ہے۔ گزشتہ روز وہ ایک بار پھر یہ سب احوال بیان کر رہے تھے۔ یہ تصویر دیکھو ، جب میں نے لندن میں 32میل لمبی میراتھن ریس میں حصہ لیا تھا۔ اس میں ہزاروں لوگ بھاگ رہے تھے لیکن پھ [..]مزید پڑھیں

  • فنکاروں کی ناقدری کا نتیجہ

    ہم لوگوں کو’ناشکری‘ کی سزا تو ملنا ہی تھی۔ بھلے وقتوں میں چور ہوا کرتے تھے ہم نے ان کی قدر نہیں کی ۔ چنانچہ وہ معاشرے سے غائب ہو گئے ۔ اب ایک طویل عرصے سے ڈاکو سڑکوں پر دندناتے پھرتے ہیں ۔ وہ جس گھر میں داخل ہونا چاہیں کھلے بندوں داخل ہو جاتے ہیں ، کسی بھی پر ہجوم سڑک پر کسی [..]مزید پڑھیں

  • دیکھو مجھے جو دیدہ عبرت نگاہ ہو

    میرے دوست پوچھتے ہیں کہ ان دنوں تم بہت ’اسمارٹ‘ لگ رہے ہو۔ تمہارا حجم علامہ شکم پر ورلدھیانوی کے برابر ہو گیا ہے۔ اس ’اسمارٹنس‘ کا راز کیا ہے؟ میں شرما کر جواب دیتا ہوں ’یہ سب شادیوں کی دین ہے‘۔ وہ تجس کے مارے سوال کرتے ہیں کیا ایک سے زیادہ شادیوں سے وزن بڑھ جات [..]مزید پڑھیں