عطاالحق قاسمی

  • صاحبِ رفعت شاعر

    اجمل نیازی بھی چلا گیا۔ میرے جوانی کے دوست ایک ایک کرکے رخصت ہوتے جا رہے ہیں۔ خالد احمد، نجیب احمد ایسے بےپناہ خوبصورت شاعر میری آنکھوں سے اوجھل ہو گئے۔ گلزار وفا چودھری ایسے تیکھے جملے لکھنے والے کو برس ہا برس پہلے سیالکوٹ کے چرچ میں دولہا بنا کر لے گیا اور پھر گورا قبرستان [..]مزید پڑھیں

  • اوپر، نیچے اور درمیان

    کھانا تو ہم سب ایک لاکھ روپیہ یا زیادہ ماہوار کمانے والےتین ٹائم ہی کھاتے ہیں، موسم کے سارے پھل بھی کھاتے ہیں ۔ ڈرائی فروٹ پر بھی ہاتھ صاف کرتے ہیں اعلیٰ کار یا کھٹارا کار بھی ہمارے زیر استعمال ہوتی ہے ۔ فیملی گیدرنگ میں چہکتے بھی ہیں، دوستوں اور فیملی کے ساتھ ناردرن ایریاز ک� [..]مزید پڑھیں

  • خادم حسین گرم حمام!

    شاہ صاحب سے میری بہت پرانی یاد اللہ ہے لیکن اس سے پہلے آپ خادم حسین ہیئر ڈریسر سے مل لیں۔ خادم حسین سے میری کئی ملاقاتیں ہوئیں، ایک ملاقات ’خادم حسین گرم حمام‘ پر ہوئی۔  یہ ایک شاندار دکان تھی، خادم حسین خود بھی بہت اچھا کاریگر تھا اور اس کے ملازم بھی اپنے فن کے ماہر ت� [..]مزید پڑھیں

loading...
  • بندہ و آقا!

    چند روز قبل میرا موڈ بہت اچھا تھا، چنانچہ آفس جاتے ہوئے میں ڈرائیور سے خوش گپیوں میں مشغول ہو گیا۔ میں نے کہا سنا بھئی رحیم بخشا کیا حال چال ہے؟ بولا اللہ کا شکر ہے صاحب جی! میں نے پوچھا 20ہزار روپے ماہوار میں اچھا گزارا ہو جاتا ہوگا؟ کہنے لگا، صاحب جی کیا باتیں کر رہے ہیں، میں [..]مزید پڑھیں

  • رونے دھونے کی بجائے حل ڈھونڈیں

    مینارِ پاکستان کے سائے تلے ہماری ’نوجوان نسل‘ نے ایک خاتون کے ساتھ جو سلوک کیا ہے اس پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔ تین چار سو ’پاکستانی مسلمان‘ نوجوانوں نے خاتون ہی نہیں مینارِ پاکستان کی حرمت بھی جس طرح پامال کی اُس پر چیخیں مار مار کر رونے کو جی چاہتا ہے۔  اور اُس س [..]مزید پڑھیں

  • میرا قلم میری مرضی!

    میں اِن دنوں ایک تحریک چلانے والا ہوں جس کا سلوگن ’’میرا قلم، میرا مرضی‘‘ ہو گا۔ دیکھیں نا، یہ تو کوئی بات نہ ہوئی کہ قلم میرا ہو اور مرضی کسی اور کی ہو۔ یعنی جس طرح سائیکل کرائے پر ملتی ہے اس طرح قلم بھی کرائے پر ملنے لگیں، یہ مثال کچھ زیادہ موزوں نہیں کیونکہ سائیکل [..]مزید پڑھیں

  • بکروں کا آخری اجتماع

    بقر عید میں ابھی چند روزباقی ہیں مگر کل منڈی کے سامنے سے گزر ہوا تو میں نے دیکھا کہ سینکڑوں کی تعداد میں بکرے وہاں جمع ہیں۔ یوں لگتا تھا کہ بکروں کا سالانہ کنونشن ہو رہا ہے۔ اس پر میں نے سوچا اگر واقعی بکروں کا کنونشن منعقد ہوتا ہو تو وہاں کس قسم کی صورتحال ہوتی ہوگی؟ میرے خیال � [..]مزید پڑھیں

  • دلیپ کمار اور سید ضمیر جعفری!

    چند عشرے قبل حیدر آباد (دکن) میں دنیا بھر کے مزاح نگاروں کی ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستان سے سید ضمیر جعفری اور راقم الحروف کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ پندرہ دن حیدر آباد میں قیام کے بعد سید ضمیر جعفری اور میں بذریعہ جہاز سیر سپاٹے کے لئے ممبئی روانہ ہو گئے، جب ہم لاؤنج س [..]مزید پڑھیں

  • آپ نے گھبرانا نہیں!

    کورونا جیسے گھٹیا نسل کے مرض کی وجہ سے میں نے ڈیڑھ دو برس سے بیرون ملک اور مہینہ پندرہ دنوں سے اندرونِ ملک کوئی سفر نہیں کیا اور ٹرین کے سفر کے لئے تو بالکل ترس کر رہ گیا ہوں ۔ چنانچہ اس دوران جہاز یا ٹرین کے سفر کی کوئی روداد بھی نہیں لکھی۔ سو آپ ایک منٹ کے لئے یہ فرض کریں کہ می� [..]مزید پڑھیں

  • محترم ایڈیٹر صاحب!

    محترم ایڈیٹر صاحب (اے او اے) گزارش ہے کہ بندہ نے اپنے کالم کے لئے آپ کے اخبار کو منتخب کیا ہے۔ اِس ناچیز کو صرف اردو پر نہیں، انگریزی پر بھی عبور حاصل ہے، جس کا ایک ادنیٰ سا ثبوت میں نے خط کے آغاز میں ’’اسلام علیکم‘‘ کی بجائے ’’اے۔ او۔ اے‘‘ لکھ کر دے دیا ہے۔ [..]مزید پڑھیں