مسعود مُنّور

  • ایلا جیل سے برائیویک کا مکتوب

    قید خانے ، جیلیں ، زندان اور محبس انسانی تاریخ کا ایک عجیب مقام اور عمرانی ادارہ ہیں جہاں زندگی خود کو تلاش کرتی ہے یا پھر کھو دیتی ہے ۔ فراعنہ ء مصر کے قیدخانے میں یعقوب  علیہ السلام کے بیٹے یوسف نے چھ برس قید کاٹی اور پھر خوابوں کی تعبیر کے ہُنر  کی طاقت سے رہائی پائی ۔ خود [..]مزید پڑھیں

  • سیکولریت کے خوابوں کا اسیر

    قربِ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بتائی گئی ہے کہ سورج مغرب سے نکلے گا ۔ لگتا ہے ٓآسمان اور زمین کے بدلنے کا واقعہ رونما ہوگا مگر کس طرح؟ کیا خُدا اپنا قانون بدل دے گا حالانکہ کتاب اللہ میں واضح کیا گیا ہے کہ خُدا کا طریقہ کبھی نہیں بدلتا ۔ میں گُمان کرتا ہوں کہ قیامت احت [..]مزید پڑھیں

  • ناموسِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سوگند

    میں اللہ کا ایک عاجز و مجبور بندہ ہوں۔ میں نے اپنی والدہ مرحومہ سے سیکھا کہ ایک مسلمان کا کام اللہ تعالیٰ کے احکامات کی پیروی ، رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور حاکم وقت کے بنائے ہوئے قوانین پر اس طرح چلنا ہے کہ ایک اتھارٹی کا دوسری سے تصادم نہ ہو ۔ تینوں اداروں کے درمیان باہ� [..]مزید پڑھیں

loading...
  • کمیونسٹ مینی فیسٹو کی 168 ویں سالگرہ

    کمیونسٹ مینی فیسٹو سن اٹھارہ سو اڑتالیس  (1848) میں فروری کے مہینے میں  " انقلابِ فروری "  کے دنوں میں پیرس سے شائع ہوا تھا ، جسے اشتراکیوں کی تنظیم کے ایما پر کارل مارکس اور فریڈک اینگلز نے مل کر لکھا تھا  ۔ اس پمفلٹ کا پہلا جملہ یہ تھا : “ یورپ کے سر پر ایک بھوت م [..]مزید پڑھیں

  • کرنی کا پھل

    فطرت اپنے اصولوں کے مطابق کام کرتی ہے ۔  انسان نے زمین سے  اپنے رشتے میں جو بنیادی اصول سیکھا، وہ یہ ہے کہ جو بو کر کوئی کسان گندم نہیں کاٹ سکتا ۔ گندم از گندم بروید جو از جو ۔  اور اگر آدمی مونہہ سے پھونک مار کر ہوائیں بوئے گا تو لا محالہ آندھیاں ہی کاٹے گا  ۔ اور ہمارے&nb [..]مزید پڑھیں

  • گُم شُدہ پرندے کی آواز۔۔۔ انتظار حسین

    انتظار حسین کے بارے میں لکھنا ، برِ صغیر پاک و ہند کی نو دہائیوں کی شاہراہ پر پیدل چلنے کا عمل ہے جو مجھ سے ممکن نہیں اور نہ ہی یہ میرے بس کی بات ہے ۔ میں کوئی  ادبی مُفتی ہوں اور نہ ہی میرے پاس حکومتِ  پاکستان کا جاری کردی ادبی لائسنس ہے  کہ میں انتظار حسین کی شخصیت اور ف [..]مزید پڑھیں

  • نفرت کی زبان

    بھاڑ میں جائے سیاسی شطرنج ، چولہے میں پڑیں مُلائوں کی فرقہ پرستانہ مو شگافیاں اور جہنم رسید ہوں میڈیا کے خوشامد پرست مداری  ۔ پچھلے دو تین دن سے سیاسی کوّوں نے کائیں کائیں کا شور برپا کر کے جان عذاب میں ڈال رکھی ہے ۔ نثار کھوڑو ، نثار چودھری اور خورشید شاہ تینوں نہ جانے اپنے ط [..]مزید پڑھیں

  • پُردو اور پولیس گردی

    میری ذہنی تربیت لگ بھگ دس مسلم لیگوں ، پچاس لاکھ مسجدوں کے لاؤڈ سپیکروں اور چار مارشل لاؤں نے کی ہے ۔ ان اداروں نے مجھے جیسا مصنوعی مسلمان بنایا ہے ، اُس کے لئے میں ان سب کا شکر گزار ہوں اور سب سے زیادہ شکر گزار شیخ رشید اور اُن کی  عوامی مسلم لیگ کا ہوں جو تمام ٹی وی چینلوں پر ا� [..]مزید پڑھیں

  • تیسری عالمی جنگ کا قابوس

    شاید میں کوئی خواب دیکھ رہا ہوں ۔ ایک عجیب اور ڈراؤنا خواب ۔ دیکھتا ہوں کہ اِس وقت دنیا ، یہ قدیم ، متوسط اور جدید دُنیا حالتِ جنگ میں ہے ۔ اِس جنگ کا باقاعدہ  آغاز پچھلی صدی میں اسّی کی دہائی  میں اُس وقت  ہوتا ہے جب روسی فوجیں افغانستان کے  پرچمی صدر ببرک کارمل کے کابل [..]مزید پڑھیں

  • ایک نئے پاکستانی کا ظہور

    2015  کا سال اپنی بارہ بساطیں لپیٹ کر نو دو گیارہ ہو گیا اور اپنے پیچھے بیڈ گورننس کی شاندار اور انمِٹ مثالیں چھوڑ گیا ۔ جو ماضی ہو جائے اُس کا مذکور ہی کیا مگر سالِ رفتہ جاتے جاتے احساسِ زیاں کے جتنے زخم چھوڑ گیا ہے ہے اُن کو گننا آسمان کے تارے گننے جیسا مشکل کام ہے ۔ میری تحریر� [..]مزید پڑھیں