یاسر پیرزادہ

  • میرا جسم ، اُس کی مرضی

    1969 میں امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک عورت نے مقدمہ دائر کیا کہ اسے اسقاط حمل کی اجازت دی جائے ، اُن دنوں ٹیکساس میں اسقاط حمل غیر قانونی تھا اور اُس کی اجازت صرف اُس صورت میں تھی جب ماں کی جان کو خطرہ لاحق ہو۔ اُس عورت نے عدالت میں استدعا کی کہ اُس کا ریپ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ حا� [..]مزید پڑھیں

  • زبان و بیان کا آئین

    آج کل ملکی سیاست نے ہر خاص و عام کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، چرند، پرند، درند کوئی بھی اِس سے محفوظ نہیں، جہاں چلے جاؤ ایک ہی موضوع سننے کو ملتا ہے، یوں لگتا ہے جیسے پورے ملک میں کوئی وبا پھیلی ہوئی ہے جس کے اثر سے بچنا ممکن نہیں۔ غالب کی طرح مجھے بھی چونکہ وبائے عام کی زد میں ا [..]مزید پڑھیں

  • پاکستانی جامعات کے دو نمبر پی ایچ ڈی

    ” ہم پاکستان کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائیں گے۔“ یہ نعرہ آپ نے اکثر سنا ہو گا۔ کبھی کوئی جماعت اسے اپنے منشور کے طور پر پیش کرتی ہے تو کبھی کوئی لیڈر جلسوں میں اپنے ’ویژن‘ کے طور پر بیان کرتا ہے۔ بظاہر یہ تصور بہت دلفریب ہے کہ ملک کے چپے چپے میں یونیورسٹیاں کھلی ہوں ا [..]مزید پڑھیں

loading...
  • حکمرانوں کا رپورٹ کارڈ

    ایک ستم ظریف نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا رپورٹ کارڈ بنا کر جاری کیا ہے۔ یہ رپورٹ کارڈ بالکل اسی قسم کا ہے جیسے اسکول کے بچوں کا ہوا کرتا ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں نصابی مضامین کی بجائے بھارت کی عالمی درجہ بندی کو بنیاد بنا کر مودی جی کی آٹھ برس کی کارکردگی [..]مزید پڑھیں

  • کریلے گوشت کا بیانیہ

    آپ کو یاد ہو گا شروع شروع میں جب سمارٹ فون بازار میں آیا تھا تو اسے استعمال کرنا کافی مشکل لگتا تھا۔ ٹچ سکرین، اپلیکیشنز، کیمرہ اور اس نوع کی خصوصیات پہلی مرتبہ فون میں متعارف کروائی گئیں تھیں اور یوں ایک عام فون کے مقابلے میں سمارٹ فون قدرے پیچیدہ لگتا تھا، اسی لیے کچھ لوگوں نے [..]مزید پڑھیں

  • پاکستان واپس آنے والی بد قسمت لڑکیاں

    پہلا واقعہ دو ماہ پہلے کا ہے۔ چوبیس برس کی انیسہ اور بیس سال کی عروج ، اپنی والدہ کے ساتھ اسپین سے گجرات پہنچیں۔  یہ دونوں لڑکیاں محمد عباس نامی شخص کی بیٹیاں تھیں جو کچھ دہائیوں قبل روزگار کے سلسلے میں اسپین منتقل ہوا تھا ۔ عباس نے اِن لڑکیوں میں سے ایک کا نکاح اپنے بھائی کے [..]مزید پڑھیں

  • ایک غلام سے ملاقات

    کل اتفاقاً میری ملاقات ایک غلام سے ہو گئی۔ وہ اپنی لیمبرگینی پارک کر کے کلب میں داخل ہو رہا تھا جبکہ میں کلب کی بیکری سے ڈبل روٹی خرید کر نکل رہا تھا کہ پارکنگ میں ہماری مُڈھ بھیڑ ہو گئی۔ چھوٹتے ہی اس نے اپنی غلامی کا راگ الاپنا شروع کر دیا، اس سے پہلے کہ وہ وہیں زار و قطار رونا � [..]مزید پڑھیں

  • مرزا غالب بنام پرویز مشرف

    آ ہا ہا ہا! میرا پیارا پرویز مشرف آیا۔ کیوں صاحب اب روٹھے ہی رہو گے یا منو گے بھی؟ دیکھو بھائی میرا حال بھی تم سے مختلف نہیں۔ آٹھ پہر پڑا رہتا ہوں۔ اصل صاحب فراش ہوں۔ کوئی شغل، کوئی اختلاط، کوئی جلسہ، کوئی مجمع پسند نہیں۔ اب تو مغل جان بھی نہیں رہیں کہ ہماری مزاج پرسی کو آ جاتیں� [..]مزید پڑھیں

  • ایم ایس سی پاس خود کش بمبار

    پہلا سوال:ایم ایس سی ڈگری کی حامل، تعلیم یافتہ لڑکی، جو دو بچوں کی ماں ہو، فلسفے اور تاریخ کی کتابیں پڑھتی ہو، ٹویٹر پر اپنے شوہر اور بچوں کے تصاویر پوسٹ کرتی ہو اور اسکول میں پڑھاتی بھی ہو، اگر خود کش جیکٹ پہن کر چار بے گناہ افراد کو ہلاک کردے تو کیا اس میں اور طالبان میں کوئی فر [..]مزید پڑھیں

  • پاکستان میں بسنے والی ایک عجیب مخلوق

    ہمارے ملک میں ایک عجیب و غریب مخلوق بستی ہے۔ یہ مخلوق بظاہر مہذب، پڑھی لکھی  اور خوشحال ہے، رو پیٹ کے انگریزی بھی بول لیتی ہے اور شاید اسی لیے خود کو کلچرڈ بھی سمجھتی ہے۔ یہ مخلوق بیک وقت لبرل بھی ہے اور مذہبی بھی، یہ میوزک کنسرٹ پر بھی شوق سے جاتی ہے اور دوسروں پر کفر کے فتوے [..]مزید پڑھیں