امر جلیل

  • دشمن آسماں کیوں ہو

    فقیروں کی بحث اس مفروضے پر نہیں ہے کہ عمران خان اچھا ہے یا برا ہے۔ فقیر صرف اتنا جانتے ہیں کہ ہم سب کچھ کچھ اچھے ہوتے ہیں اور کچھ کچھ برے ہوتے ہیں۔ ہم سب کچھ کچھ اچھے اور کچھ کچھ برے اس لئے ہوتے ہیں کہ ہم انسان ہوتے ہیں۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ کسی انسان میں صرف اچھائیاں ہوں اور اس انس [..]مزید پڑھیں

  • وہ سیاستدان کب تھا

    بہت پہلے میں نے آپ کو بتادیا تھا کہ ایک فاسٹ بالر کو وکٹ کیپر سے بہتر کوئی اور جان نہیں سکتا، سمجھ نہیں سکتا۔ اس کے کوچ، اس کے کپتان، اس کے سلیکٹر، حتی کہ اس کے دوست احباب، دشمن اور اس سے بیر رکھنے والے بھی اس کو پہچان نہیں سکتے۔ اپنے کنبے کے لئے وہ زندگی بھر اجنبی رہتا ہے۔ کسی � [..]مزید پڑھیں

  • گم گشتہ تاریخ کا عکس

    یہ ان دنوں کی بات ہے جب کراچی میں دو چار فیشن رواں دواں تھے۔ نوجوان لمبی کالروں والی قمیص اور کھلےپائنچوں والی پتلونیں پہنتے تھے۔ لمبی کالریں مرے ہوئے بکرے کے کانوں کی طرح لٹکتی رہتی تھیں۔ تب آتش کی طرح ہم بھی جوان اور فیشن کے دل دادہ ہوتے تھے۔ ہم بھی لمبی کالروں والی قمیص او [..]مزید پڑھیں

loading...
  • ٹیکنالوجی کا طلسم

    آپ کو یاد ہوگا کہ پچھلے منگل کے روز ہم نے بات کا بتنگڑ بنانے کی سعی کی تھی۔ مگر ہم بات کا بتنگڑ بنانے میں سر خرو نہ ہوسکے۔ بات کا بتنگڑ دھرے کا دھرا رہ گیا ۔ بات مکمل کرنے کیلئے ہمیں جو جگہ ملی ہوئی تھی، وہ وسعت میں کم پڑگئی۔ یادرکھیں کہ زندگی میں کچھ بھی لامحدود نہیں ہوتا۔ زندگ [..]مزید پڑھیں

  • بات جو مکمل نہ ہو سکی

    معاشرے میں جب بھی کچھ نیا آتا ہے، ہم سے ہمارا بہت کچھ پرانا دور ہو جاتا ہے۔ آنے والی نئی چیز فیشن ہو، بشمول بالوں کی تراش خراش، لباس، کھانے جس میں تھائی کھانے، چائینز اورانگریزوں کے کھانے مثلاً برگر، پیزا، سینڈوچز وغیرہ، اور ایجادات ہوں، بہت کچھ پرانا یا پرانی عادتیں، رویے، [..]مزید پڑھیں

  • ممنوعہ سوال

    جو بات سمجھ میں نہ آئے، اس بات کے بارے میں پوچھ لینا چاہئے۔ مانا کہ پاکستان میں سمجھ دار لوگوں کی کمی نہیں ہے مگر سمجھ داری میں خودکفیل ملک میں مجھ جیسے بوڑم لوگ بھی رہتے ہیں۔ یہ بھی مانا کہ ہم احمقوں کی تعداد سیانوں اور سمجھ دار لوگوں کے اس معاشرے میں آٹے میں نمک کے برابر ہے� [..]مزید پڑھیں

  • انت بحر دی خبر نہ کائی

    کہاوت ہے کہ جوانی دیوانی ہوتی ہے۔ کہاوتوں کے اساتذہ سے معذرت کے ساتھ، میں اس کہاوت میں ڈنڈی مارنا چاہتا ہوں۔ جوانی دیوانی نہیں ہوتی، جوانی ہمیں دیوانہ بنا دیتی ہے۔ اس بات کا علم ہمیں بہت دیر سے، بہت بعد میں ہوتا ہے۔ تب تک بہت سا پانی پلوں کے نیچے سے گزر چکا ہوتا ہے۔ بہت سے خواب [..]مزید پڑھیں

  • بغیر ٹکٹ، ویزا، پاسپورٹ کے نامعلوم سفر

    میں دعویٰ نہیں کرتا کہ ابراہیم کاکا میرا دوست ہے۔ اس سے میری اچھی دعا سلام ہے۔ ہم پڑوسی ہیں، ہم عصر ہیں، ہم عمر ہیں۔ ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ چاروں بچے پڑھے لکھے ہیں۔ ان کا ایک بیٹا کیلیفورنیا میں ایک مشہور کمپنی میں سافٹ وئیر انجینئر ہے۔ ایک عرصہ سے امریکہ میں مقیم ہے، [..]مزید پڑھیں

  • سفر درسفر

    جوانی اور نوجوانی کے عالم میں ہم اپنے بزرگوں اور والدین سے بہت اچھی اچھی باتیں سنتے تھے۔ ان کی تمام تر توجہ ہمیں عادات واطوار میں باکردار اور بااخلاق بنانے پر مرکوز ہوتی تھی۔ وہ چاہتے تھے کہ ہمارے رویوں سے عمر رسیدہ لوگوں کے لئے بے انتہا احترام ہمارے قول اور فعل میں دکھائی دے۔ [..]مزید پڑھیں

  • بچوں سے باتیں کرنی ہیں

    آج مجھے نوجوانوں سے باتیں کرنی ہیں۔ آپ اگرنوجوان نہیں ہیں تو پھر آپ کو فقیر کی باتیں سننے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ ابھی تک لڑکپن میں لٹکے ہوئے ہیں تو پھر تھوڑا سا انتظار کیجئے۔ جب آپ لڑکپن کی سرحدوں سے نکل کر نوجوانی کی حدود میں پیر رکھیں گے [..]مزید پڑھیں